25 September, 2014 16:17


NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

25-SEP-2014

زہرہ شاہد کے قتل کے الزم میں کراچی سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غلام قادر تھیو کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

زہرہ شاہد کے قتل کے الزم میں گرفتار ہونے والے شخص کا نام راشد ماسٹر ہے۔ غلام قادر تھیو

راشد ماسٹر درزی کا کام کرتا ہے اس لئیے اسے ماسٹر کہا جاتا ہے۔ غلام قادر تھیو

راشد ماسٹر نےخود زہرہ شاہد کے قتل کا اقرار کیا ہے اور اس کے ساتھ تین اور آدمی بھی ہیں۔ غلام قادر تھیو

ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرز نے چھاپہ مارا ہے وہ اور معاملہ ہے۔ غلام قادر تھیو

رینجرز کے بقول وہ کراچی میں ایک جگہ جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی جس وجہ سے انہوں نے چھاپہ مارا۔ غلام قادر تھیو

میں نے ایم کیو ایم سے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی جو بیگناہ ہے اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ غلام قادر تھیو

میں نے ایم کیو ایم سے درخواست کی ہے کہ ایسی جگہ دھرنا دیں جہاں لوگوں کی گزر گاہ نہ ہو۔ غلام قادر تھیو

حکومت نے کراچی سے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے کے لئیے اسے ایجنسیوں کے حوالے کیا ہوا

ہے۔ مخدوم امین فہیم

اگر ایجنسیوں نے کراچی میں کاروائی کی ہے تو ان کے پاس کچھ معلومات ہوں گی۔ امین فہیم

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم سے معاملات طے کرنے کے لئیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ امین فہیم

اگر ایم کیو ایم کا بندہ بیگناہ ہے تو چھوڑ دینا چاہئیے اگر نہیں تو کسی قیمت پر نہیں چھوڑنا چاہئیے۔ شیخ وقاص اکرم

تفتیش ہو گی تو پتہ چلے گا کہ گرفتار ہونے والا گناہ گار ہے یا بیگنا ہ ہے۔ وقاص اکرم

بڑا یا چھوٹا کراچی میں جو بھی مارا گیا کبھی کسی کو سزا نہیں ہوئی۔ عارف علوی

زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں جو پکڑا گیا ہے اس سے قانونی تقاضے پورے کئیے جانے چاہییں۔ عارف علوی

احتجاج کرنا ایم کیو ایم کا حق ہے میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔ عارف علوی

الیکشن کمشن نے تو اب کہا ہے پیپلز پارٹی نے تو پہلے دن سے کہا ہے کہ یہ آر اوز کا الیکشن تھا۔ امین فہیم

الیکشن کمشن نے اپنی رپورٹ میں در حقیقت بہت سی سفارشات کی ہیں۔ وقاص اکرم

پچھلے الیکشن میں جس طرح دھاندلی ہوئی حکومت کو اس کی تحقیقات کروانی چاہییں تھیں۔ عارف علوی

الیکشن کمشن کے ڈاکیومنٹ پر پوری تفصیلات موجود نہ ہوں تو اس کی قانونی حیثیت باقی نہیں رہتی۔ امین فہیم

قانوناْ آر اوز کو فارم چودہ سکین کرنے کے بعد آگے بھیجنے چاہییں تھے۔ وقاص اکرم

ہم مزاکرات کے لئیے تیار ہیں ہم نے حکومت کو پیغام دیا تھا لیکن وہ واپس نہیں آئے۔ غلام قادر تھیو

لوگوں نے دھرنے پر جس طرح کا اپنا رد عمل دیا ہے ہم یہاں سے کسی صورت خالی ہاتھ نہیں جایں گے۔ عارف علوی

حکومت کو دو قدم آگے بڑھ کر دھرنے کے مسئلے کا حل ڈھونڈھنا چاہئیے۔ امین فہیم

میری تجویز ہے کہ نواز شریف صدر بن جایں انہیں استثنی مل جائے گا۔ امین فہیم

اگر حکومت کسی طرف آگے نہیں بڑھے گی تو پھر احتجاجی سیاست شروع ہو جائے گی۔ عارف علوی