5 January, 2015 18:30


NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

05-JAN-2015

ہم نے اے پی سی میں فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم ملیشیا کے خلاف ہیں اور عمران خان کے کہنے پر مسلح جتھوں کا معاملہ بل میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

مدرسوں کی رجسٹریشن کا معاملہ وفاق المدارس کے ساتھ بیٹھ کر طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم پہلی جماعت ہے کہ جس نے قومی انسداد دہشت گردی کا مسودہ دیا تھا اور مدرسوں کی رجسٹریشن کی حمایت کی تھی۔ فاروق ستار

ملٹری کورٹس کی حمایت کرنا ہر سیاسی جماعت کے لئیے مشکل ترین فیصلہ تھا۔ فاروق ستار

ملٹری کورٹس کی اس لئیے ضرورت پیش آئی کہ ہم نے آج تک اپنے سول اداروں کو مظبوط نہیں کیا ہے۔ فاروق ستار

مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے کہ جن مدرسوں کی وجہ سے دہشت گردی، فرقہ بندی اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے ان کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔ شیخ وقاص اکرم

وزیراعظم مدرسہ ریفارمز پر بہت سنجیدہ ہیں انہوں نے کہا کہ اگر اب نہیں کرنا تو پھر کب کرنا ہے۔ شیخ وقاص اکرم

مولوی فضل اللہ نے عمران خان کو کوئی کال نہیں کی میں تو یہ بات سن کر ہی حیران ہوں۔ شاہ محمود قریشی

اے پی سی میں مولوی فضل اللہ کی عمران خان کو کال کا کوئی تزکرہ نہیں آیا۔ شاہ محمود قریشی

خصوصی حالات کے تحت ملٹری کورٹس ضروری ہیں لیکن ساتھ نارمل جیوڈیشل سسٹم کی اصلاحات کرنا بھی ضروری ہے۔ شاہ محمود قریشی

ابھی تک والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے ہچکچا رہے ہیں اور خوفزدہ ہیں۔ فاروق ستار

آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں کہ جنہوں نے پشاور سانحے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ان کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ فاروق ستار

مدرسوں کے مہتم باقاعدگی کے ساتھ سعودیہ ایران اور ساؤؤتھ افریقہ کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

سوات میں ہزاروں مررسے ہیں لیکن وہاں کے نوجوان طالبان دوسرے شہروں میں پڑھنے جاتے ہیں ان کے تعلقات کن سے ہیں دیکھنے کیی ضرورت ہے۔ شیخ وقاص اکرم

جن مدرسوں سے دہشت گرد آ رہے ہیں انہی مدرسوں میں انگریزی، کمپیوٹر اور سوشل سٹڈی بھی پڑھائی جا رہی ہے۔ شیخ وقاص اکرم

ملٹری کورٹس کا غلط مطلب لیا جا رہا ہے ان کو سول عدالتوں کا متبادل نہیں بنایا جا رہا۔ چوہدری شجاعت حسین

میں مدرسہ ریفارمز کی حمایت کرتا ہوں جب وزیر داخلہ تھا تو میں نے کافی مردسہ ریفارمز کی تھیں۔ چوہدری شجاعت حسین

ہمیں اس وقت اپنی پولیس کو ٹریننگ دینی ہے اور اسے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئیے تیار کرنا ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں احتجاجاْ چلے جانا چاہئیے اور دہشت گردی کے خلاف بل پر ووٹ ڈال کر واپس آ جایں۔چوہدری شجاعت حسین

ہم شوق سے پارلیمنٹ سے باہر نہیں بیٹھے حکومت نے اب تک جیوڈیشل کمشن پر کچھ نہیں کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

سوسائٹی اور سیاسی لیڈر شپ میں بہت زیادہ فاصلہ ہے سیاسی جماعتوں کو لوگوں کو اپنے قریب لانا ہو گا۔ شیخ وقاص اکرم

ہمارے مدارس کی واضع اکثریت درس و تدریس کا کام کر رہی ہے ان کو دہشت گردی کے خلاف ساتھ ملانا ہو گا۔ شاہ محمود قریشی

سب کو دہشت گردی کے بارے میں آزاد سوچ کے ساتھ سوچنے کی ضرورت ہے۔چوہدری شجاعت حسین

حکومت دہشت گردی کے خلاف آگے بڑھے ہم اس کا ساتھ دیں گے۔ شاہ محمود قریشی