31 March, 2015 16:22


NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

31-MARCH-2015

پارٹی زرائع اور میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ عمران اسماعیل کے ساتھ کیا ہوا ہے یہ سب کچھ بہت افسوسناک ہے۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عمران اسماعیل پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور ان کی گاڑی کو توڑا گیا۔ اسد عمر

میں عمران اسماعیل کی گاڑی پر حملے کی مزمت کرتا ہوں ہم شدت پسندی کے خلاف ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہئیے کہ صرف اس کے الیکشن لڑنے سے رویہ نہیں بدلے گا اس میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ ڈالنا ہو گا۔ شیخ وقاص اکرم

میرا خیال ہے کہ حلقہ دو سو چھیالیس پر امن نہیں رہے گا الیکشن کے دن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ شیخ وقاص اکرم

ہم ایم کیو ایم سے خوفزدہ نہیں ہیں بھر پور مقابلہ کریں گے۔ اسد عمر

ایم کیو ایم آج کے واقع سے یہ بتانا چاہتی ہے کہ رینجرز کا آپریشن ضرور ہو رہا ہے لیکن وہ پہلے کی طرح الیکشن لڑ سکتی ہے کمزور نہیں ہوئی۔ شیخ وقاص اکرم

آج کا واقع بہت افسوسناک ہے عمران خان کو کہیں بھی جلسہ کرنے کا حق ہے سندھ حکومت انہیں پوری سکیورٹی دے گی۔ شرجیل میمن

آج جیسی حرکت دوبارہ ہوئی تو سندھ حکومت حرکت میں آئے گی آئی جی پولیس نے پی ٹی آئی والوں کو فون کیا ہے۔ شرجیل میمن

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو آج کے واقع کے زمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کٹوانی چاہئیے سندھ حکومت کاروائی کرے گی۔ شرجیل میمن

ایم کیو ایم آج کے واقع پر اگر ان کے کارکن گرفتار ہو گئے تو اس بہانے سے الیکشن کا بائکاٹ کر دے گی۔ اسد عمر

ہمدردی ظلم کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہوتی مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے اور ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی کے خلاف کاروائی ہو گی۔ شرجیل میمن

صولت مرزا کی پھانسی کی تاقریخ میں توسیع وفاقی حکومت کر رہی ہے مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ شرجیل میمن

گیم پلان یہ ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن کا بائکاٹ کر دے ہم جیل بھی چلے گئے تو عوام الیکش لڑے گی۔ خالد مقبول صدیقی

اصل مقصد یہ ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ مختلف سیاسی جماعتوں میں تقسیم کر دیا جائے۔خالد مقبول صدیقی

مجھے ایم کیو ایم کے ؛وکٹم کارڈ؛ پر شدید اعتراض ہے یہ ہمیشہ حکومت میں رہے ہیں۔ اسد عمر

پی ٹی آئی کو پچھلے الیکشن میں زیادہ تر ووٹ اردو سپیکنگ اور بوہری فرقے کو لوگوں نے ڈالے تھے۔ اسد عمر

آپریشن کی آڑ میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنانا چاہئیے لیکن کسی کرمنل کو نہیں چھوڑنا چاہئیے چاہے کسی بھی جماعت سے ہو۔ اسد عمر

حکومت کا ایم کیو ایم کا کراچی سے صفایا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شیخ وقاص اکرم

حکومت اور ادارے کراچی کو کرمنلز سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور یہ کام ضرور کیا جائے گا۔ شیخ وقاص اکرم

اب تک جن بھی لوگوں کو کرمنل کہہ کر پکڑا گیا ہے وہ سب اردو سپیکنگ ہیں کیا صرف اردو سپیکنگ ہی کرمنلز ہیں باقی سب مظلوم ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

پی ٹی آئی کو وہی کردار دیا گیا ہے جو پہلے پی پی آئی کو دیا گیا تھا۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی کا آپریشن ایم کیو ایم اور اردو سپیکنگ لوگوں کے خلاف نہیں ہے۔ شرجیل میمن

رینجرز نے کراچی میں سب سے زیادہ آپریشن لیاری کے علاقعے میں کئیے ہیں جو بلوچی زبان بولتے ہیں۔ شرجیل میمن

لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے لیکن پیپلز پارٹی نے وہاں آپریشن کرنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ شرجیل میمن

رینجرز اور پولیس کراچی میں جو آپریشن کر رہے ہیں وہ سو فیصد میرٹ پر ہو رہا ہے۔ شرجیل میمن

ایم کیو ایم آج ہونے والے واقع پر پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے گی۔ خالد مقبول صدیقی

جناح گراؤنڈ میں جب بھی جلسہ ہوتا ہے تو سکیورٹی کا خیال رکھا جاتا ہے تا کہ اہل محلہ کے لئیے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ خالد مقبول صدیقی

پی ٹی آئی نے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنا ہے تو ہم سے بیٹھ کر بات کر لے۔ خالد مقبول صدیقی

میں دونوں جماعتوں سے کہوں گا کہ اپنے کارکنوں کو اشتعال نہ دلایں پر امن رہیں۔ شیخ وقاص اکرم

کراچی کا الیکش کوئی بھی جیتے لیکن مقابلہ کانٹے دار ہو گا۔ اسد عمر