27 August, 2015 17:30


NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

27-AUGUST-2015

مجھے خوشی ہے کہ مسلم لیگ ن مجھے چیلنج کر رہی ہے میری ساری زندگی چیلنجز کا مقابلہ کرتے گزری ہے۔ عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرا بھی نواز شریف کو چیلنج ہے کہ این اے ایک سو بائیس سے خود میرے خلاف الیکشن لڑیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عمران خان

زرداری کی زنگی میں ایک ہی ٹریل پڑی ہے اور وہ ان کی بینطیر بھٹو سے شادی ہے۔ آج کے واحد مہمان شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

زرداری کی بینظیر بھٹو سے شادی نہ ہوتی تو کبھی بھی سیاست میں نہ آ سکتے۔

آصف زرداری کے خلاف چار بہت مظبوط مقدمات ہیں۔

میں نے فاروق ستار کو کہا ہے آپ خود ہی پارلیمنٹ میں واپس آ جایں۔

ایم کیو ایم کی تقریباْ ساری بڑی قیادت اس وقت پڑوسی ملکوں میں جا چکی ہے۔

آرمی چیف اس وقت صدارتی محل جایں یا جناز گاہ میں لوگ راحیل شریف زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔

میں بالکل اس حق میں نہیں ہوں کہ فوج حکومت میں آئے۔

ایک سو چھبیس دنوں کے دھرنے نے عمران خان کی سیاست کو پھر سے زندہ کر دیا ہے۔

آخر کار لوگوں کو موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنا ہو گا۔

چوہدری شیر علی نے رانا ثنا اللہ پر بیس قتلوں کا الزام لگایا ہے میں نے نہیں لگایا۔

عابد شیر علی کے خاندان پر جتنے احسانات میرے ہیں کسی اور کے نہیں ہیں۔

عابد شیر علی کے خاندان نے پولیس لائن کے پلاٹوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

نواز شریف جس طرح کے کام کر رہے ہیں اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار رہے ہیں۔

بیشتر سیاست دان اڈیالوی ہیں یہ اڈیالہ جیل کے پڑھے ہوئے ہیں۔

میں الیکشن کے لئیے بھی تیار ہوں اور سلیکشن کے لئیے بھی تیار ہوں۔

ایم کیو ایم کے استعفے اس لئیے واپس نہیں ہوئے کیونکہ نواز شریف میں جرات نہیں ہے۔

نواز شریف نے ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کو آگے کیا ہوا ہے۔

عنقریب نواز شریف پوری طرح سیاست میں کود پڑے گا۔

نواز شریف اس وقت فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لئیے یہی بہتر ہے۔

چوہدری نثار برطانیہ کو دورے پر ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے لئیے گئے ہیں۔

چوہدری نثار برطانیہ کے دورے پر نواز شریف کی مرضی کے بغیر نہیں جا سکتے۔

فوج نے بلوچستان میں تیسری بات شورش کو کنٹرول کیا ہے لیکن بنیادی مسائل کو حل کرنا ہو گا۔

سارے مسائل گوادر کی بندرگاہ کی وجہ سے ہیں اس بندر گاہ نے انٹرنیشنل سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

راحیل شریف، ملٹری کورٹس اور چیف جسٹس سب کے پاس ڈیڑھ سال کا وقت ہے اس دوران سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

ڈاکٹر عاصم زرداری کا فرنٹ مین اور ایجنٹ ہے وہ سب کچھ سامنے لے آئے گا۔

پنجاب کی باری بھی آ چکی ہے ایک دن میں سولہ بندوں کو مارا گیا ہے۔

میٹرو بس، پی پی ایل اور لیپ ٹاپ سکیم سب مقدمات کھلنے والے ہیں۔

پیپلز پارٹی والے پیسٹری چور تھے مسلم لیگ ن والے پورے بیکری چور ہیں۔

اگلے چار سے چھ مہینے پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں۔