9 March, 2016 06:39


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

08-MARCH-2016

مجھے افسوس ہے کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی لیکن مجھ پر ایسے ایسے الزمات لگائے جا رہے ہیں کہ مجھے خود سمجھ نہیں آ رہی۔بابر غوری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پارلیمنٹ کے ممبران پر بہت سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں میری وزیراعظم وزیر داخلہ اور آرمی چیف سے گزارش ہے کہ وہ ان کی تحقیقات کروایں۔ بابر غوری

جے آئی ٹی میں کوئی بھی الزامات لگا سکتا ہے اس پر جرح ہونی چاہئیے کہ اس کو کس نے الزامات لگانے کو کہا ہے۔ بابر غوری

صولت مرزا نے مجھ پو جو الزامات لگائے تھے اس پر جے آئی ٹی نے مجھے کلئیر کر دیا تھا۔ بابر غوری

جن لوگوں سے میرا نام جوڑا جا رہا ہے میں انہیں جانتا تک نہیں ہوں ثابت ہو جائے تو مجھے ٹانک دیں۔ بابر غوری

منی لانڈرنگ کے سلسلے میں برطانوی پولیس نے مجھ سے جو بات کی تھی وہ ان کے ریکارڈ کا حصہ ہے اور اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ بابر غوری

بابر غوری پر بہت سنگین الزمات ہیں انہیں چاہئیے کہ وہ خود کو کلئیر کروانے کے لئیے پاکستان آیں۔ محمد زبیر

ہر چند دنوں کے بعد ایم کیو ایم پر سنگین الزمات سامنے آتے ہیں ایم کیو ایم کو ان کی صفائی پیش کرنی چاہئیے اب تو ان کے اندر سے بھی لوگ الزامات لگا رہے ہیں۔ محمد زبیر

ہماری اسٹیبلشمنٹ کا بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ْلو اینڈ ہیٹْ والا تعلق رہا ہے کبھی انہیں محب وطن ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے اور کبھی غیر محب وطن ہونے کا۔ محمد زبیر

شاہد حامد کا قتل ہوا، را کے ساتھ تعلقات بلدیہ فیکٹری پر جے آئی ٹی میں شواہد سامنے آئے ہیں۔ شفقت محمود

کوئی وزیرداخلہ صاحب کو بھی سمجھائے کہ وہ تحقیقات کروایں وہ کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم پر لگنے والے تمام الزامات پرانے ہیں۔ شفقت محمود

میں پچھلے سال پندرہ مارچ کو ملک سے نکلا تھا اور انیس مارچ کو صولت مرزا والی ٹیپ میں مجھ پر پہلا الزام لگایا گیا۔ بابر غوری

جب جنرل مشرف کے زمانے میں نواز شریف پر الزامات لگے تھے تو وہ کیوں ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ بابر غوری

وزیر اعظم یقین دلایں کہ انصاف ہو گا اور جنہوں نے غلط الزامات لگائے ہیں ان کے خلاف کاروائی ہو گی میں کل کی فلائٹ سے واپس آؤں گا۔ بابر غوری

ایم کیو ایم پر لگنے والے سارے الزامت جھوٹے نہیں ہیں میں یہ الزامات ایک عرصے سے سنتا آیا ہوں۔ سعید غنی

میرا خیال ہے کہ اگر ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات درست ہیں تو ہمارے اداروں کو سب پتہ ہے۔ سعید غنی

انیس سو پچانوے میں ہم انسانی حقوق کی کانفرنس کے لئیے جنیوا گئے تو ایم کیو ایم کے محمد انور بھارتی وفد کا حصہ تھے اور ان کے ساتھ بیٹھےہوئے تھے۔شفقت محمود

اگر کوئی مجھے بلائے گا تو میں اس بات پر گواہی دینے کے لئیے تیار ہوں میں چشم دید گواہ ہوں۔ شفقت محمود

کراچی میں مشرف دور میں وہ ڈھائی سو پولیس والے جنہوں نے ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا چن چن کا مار دیا گیا۔ شفقت محمود

مشرف کے علم میں تمام باتیں تھیں پھر انہوں نے جب وہ حکومت میں تھے ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی۔ محمد زبیر

سانحہ عاشورہ جس کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا جا رہا ہے اس کے ملزمان جن کا تعلق جنداللہ سے تھا پکڑے جا چکے ہیں۔ بابر غوری

گوادر بندرگاہ کی ڈیل میں نے چین کے ساتھ کروائی کراچی میں پہلا اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس میں نے بنوایا تھا۔ بابر غوری

میری زاتی رائے یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف جو الزامات لگ رہے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ شفقت محمود

جب مصطفی کمال سے پوچھا گیا کہ آپ ایم کیو ایم پر جو الزامات لگا رہے ہیں کیا آپ کے پاس اس کا کوئی ثبوت ہے تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکے۔ محمد زبیر

ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات پر ایک تحقیقاتی کمشن بننا چاہئیے۔ سعید غنی

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان رحمان ملک رابطے کرواتے تھے اور یہ سب کو پتہ ہے۔سعید غنی

سرفراز مرچنٹ کے لگائے گئے الزمات میں دم تھا تو وزیر داخلہ نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محمد زبیر

ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات کی جایں اگر را سے رابطہ ثابت ہو جائے تو سزا دی جائے ورنہ اس بات کو ختم کیاجائے۔ بابر غوری

الطاف حسین پر لندن میں جو الزامات لگ رہے ہیں ان کی تحقیقات لندن پولیس کو کرنے دیں۔ بابر غوری

چوہدری نثار سرفراز مرچنٹ کے الزامات پر جو تحقیقات کروا رہے ہیں اس سے بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔محمد زبیر

ہمارے ادروں کو ایم کیو ایم کے خلاف جو ثبوت سامنے آ رہے ہیں ان کی بنیاد پر اپنی تحقیقات کرنی چاہئییں۔ سعید غنی

بی بی سی نے ایم کیو ایم پر جو الزمات لگائے تھے وہ ان کی تردیدن کر چکی ہے۔ بابر غوری