10 March, 2016 03:56


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

09-MARCH-2016

الطاف حسین کی صحت کے متعلق جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔آج کے واحد مہمان مصطفی کمال کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

الطاف حسین نے بستر پر لیٹ کر اپنی آواز ہی تو نکالنی ہے اس کے لئیے وہ باکل فٹ ہیں۔

میں نے فاروق ستار کی کسی بات کا برا نہیں منانا وہ بہت مظلوم آدمی ہیں۔

ایم کیو ایم میرا ٹارگٹ نہیں ہے میں نے پورے پاکستان کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

مجھے ایم کیو ایم کے را کے ساتھ تعلقات کا علم دو ہزار بارہ میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد ہوا۔

میں نے رحمان ملک کے متعلق اتنی بڑی بات کی ہے اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں وہ مجھ پر کیس کریں ۔

ایم کیو ایم کی خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیز کا پیسوں کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا جو چیک پر دستخط کرتے ہیں ان کا ہوتا ہے۔

مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ سنجے پروانی نے سرفراز مرچنٹ کو دھمکی دی تھی یا نہیں۔

میں نے الطاف حسین کو اس لئیے چھوڑ دیا ہے کیونکہ میں اللہ کو نہیں چھوڑنا چاہتا تھا۔

اگر الطاف حسین نے مجھے بنایا تھا تو پھر الطاف حسین کو کس نے بنایا تھا میں نے ایک دن مر کے اللہ کو جواب دینا ہے۔

میں ایم کیو ایم کے ورکرز اور ان لوگوں سے وفاداری کر رہا ہوں جنہیں را کا ایجنٹ بنایا جا رہا ہے۔

میں نے بندوق اور گولی کی سیاست کرنی ہوتی تو بندوق اور گولی ساتھ لے کر آتا میں نے لوگوں کو بچانا ہے۔

الطاف حسین کے ہوتے ہوئے ایم کیو ایم کو باہر سے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

ایم کیو ایم میں بس ایک ہی بات ہے کہ ہر چار دن کے بعد قائد تحریک کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنی پڑتی ہے۔

میری سندھ کے شہری علاقعوں کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ تئیس مارچ کو اپنے گھروں اور سینوں پر پاکستان کا جھنڈا سجایں۔

ہم تئیس مارچ کو چھوٹی چھوٹی ریلیاں نکالیں گے اور اپنے آئیندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

میں ایم کیو ایم کو جھٹکا نہیں دینا چاہتا میرے پاس لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں جو ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔

ملک اور ملک کے باہر سے بھی لوگوں کا زبردست ردعمل سامنے آ رہا ہے لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں۔

میں کراچی کی ہر گلی اور محلے میں جاؤں گا گھر بیٹھنے والے ہوتے تو دبئی سے ہی پریس کانفرنس کر لیتے۔

میرا پیغام یہ ہے کہ ہم نے تباہی اور بربادی کو ختم کرنا ہے اسے اگلی نسل کو منتقل نہیں کرنا۔

سڑک اور پل بنانا بہت آسان ہے دلوں کو جوڑنا بہت مشکل کام ہے ہم نے دلوں کو جوڑنا ہے۔

ایکشن سپیکس بیٹر دین ورڈز میں لوگوں کی باتوں کا جواب دے سکتا ہوں لیکن میں نے ایسا نہیں کرنا ہے۔

ہمیں کل شام چار پانچ بجے اطلاع ملی تھی کہ کچلاک شہر کے باہر کچھ مشکوک سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ انوار الحق کاکڑ

کاروائی کی گئی تو پتہ چلا کہ شہباز تاثیر ہیں ان کو بازیاب کروا لیا گیا۔ انوارالحق کاکڑ

شہباز تاثیر کو اغوا برائے تاوان کیا گیا لیکن مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے رہائی کے لئیے تاوان ادا کیا یا نہیں۔انوارالحق کاکڑ

شہباز تاثیر کو آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے رہائی ملی ہے دہشت گرد اب بھاگ رہے ہیں۔ انوارالحق کاکڑ