1 April, 2016 02:16


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

31-MARCH-2016

پاکستان حالت جنگ میں ہے یہ اور قسم کی جنگ ہے جس میں ہمیں ہمارے دشمنوں نے ملوث کیا ہوا ہے۔ جنرل نعیم خالد لودھی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد اب کوئی شک باقی نہیں رہ گیا کہ پاکستان پر دشمن نے جنگ مسلط کی ہوئی ہے۔ نعیم خالد

دشمن نے اس وقت پاکستان پر چاروں طرف سے یلغار کی ہوئی ہے ہمیں ملک میں ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔ نعیم خالد

پنجاب میں اس وت تک آپریشن کامیاب نہیں ہو گا جب تک تمام ادارے مل کر کام نہیں کریں گے۔ نعیم خالد

جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی باقاعدہ پناہ گاہیں ہیں را کا ایجنٹ پکڑا گیا وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اس پر کوئی بات نہیں کی۔ شوکت یوسفزئی

اگر حکومت مودی کو ناراض نہیں کرنا چاہتی تو پھر اس ملک کی جان چھوڑ دے۔ شوکت یوسفزئی

حکومت میں دو پارٹیاں بنی ہوئی ہیں ایک چوہدری نثار کی پارٹی ہے اور دوسری اسحق ڈار کی۔ شوکت یوسفزئی

پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو لیگل کور دینے کے لئیے پراسس جاری ہے امید ہے چوبیس گھنٹوں میں دے دیا جائے گا۔ محمد زبیر

یہ کہنا درست نہیں ہے کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر نہیں ہیں۔ محمد زبیر

کراچی میں رینجرز آپریشن سے بہتری آئی ہے لیکن جتنی آنی چاہئیے تھی اتنی نہیں آئی، اویس نورانی

کراچی میں آج بھی کچھ نو گوز ایریاز ہیں جہاں رات کو ایم کیو ایم کی مرضی کے بغیر نہیں جا سکتے۔ اویس نورانی

دہشت گردی کے خلاف پنجاب سمیت پورے ملک میں آپریشن ہونا چاہئیے۔ اویس نورانی

دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے ملک میں نہیں ہو گی تو دہشت گرد جہاں آپریشن ہو رہا ہو گا وہاں سے دوسرے علاقعوں میں چلے جایں گے۔ جنرل نعیم خالد لودھی

پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہئیے لیکن پنجاب حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ شوکت یوسفزئی

پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ستائیس بڑے لیڈر مارے جا چکے ہیں۔ محمد زبیر

دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت وزیراعظم کر رہے ہیں آرمی چیف ان کے حکم کے مطابق کام کرتے ہیں۔ محمد زبیر

سانحہ لاہور کے بعد پریس کانفرنس میں پرویز رشید ایسے بیٹھے تھے جیسے انہیں کسی نے پکڑ کر بٹھایا ہوا ہے۔ شوکت یوسفزئی

وزیراعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ را کے ایجنٹ کا زکر نہیں کیا تو پھر آرمی چیف نے ان سے بات کی۔ نعیم خالد لودھی

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ کراچی اور بلوچستان میں را ملوث ہے۔اویس نورانی

پاکستان میں ہونے والے فرقہ پرستی کے فسادات میں بھی را ملوث ہے۔ اویس نورانی

علما نے اسلام آباد دھرنے میں اس لئیے سخت تقاریر کیں کیونکہ ان کا کھانا اور پانی بند کر دیا گیا تھا۔ اویس نورانی

ہم نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی کی بلڈنگز پر حملے نہیں کئیے۔ اویس نورانی

فور شیڈیول میں کچھ ایسے لوگوں کے نام شامل کر دئیے گئے تھے جن کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اویس نورانی

ہم نے بہت سے لوگوں کے متعلق ثبوت دے کر کہ ان کا کالعدم تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں فور شیڈیول سے ان کے نام نکلوائے ہیں۔ اویس نورانی

حکومت کا کام صرف اتنا ہے کہ وہ لڑنے والی قوتوں کو کوئی ٹاسک دے دے لیکن اس ٹاسک کو کیسے حاصل کرنا ہے یہ ان قوتوں پر چھوڑ دینا چاہئیے۔ نعیم خالد لودھی

حکومت چاہتی ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک ہو جایں لیکن خود اسے سامنے نہ آنا پڑے۔ شوکت یوسفزئی

حکومت اور فوج کے درمیان فاصلوں کو نظر انداز کر دینا چاہئیے اور جوڑنے والی باتیں کرنی چاہئییں۔ نعیم خالد لودھی

لاہور میں دہشت گردی کا اتنا بڑا واقع ہوا ہے لیکن وزیراعلی کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔شوکت یوسفزئی

دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہئیے لیکن یہ کامیاب تب ہو گا جب اسے لیگل کور دیا جائے گا۔ نعیم خالد لودھی