13 May, 2016 04:13


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

12-MAY-2016

اعتزاز احسن نے خود مشرف کے دور میں اپنی بیگم کے نام پر ایل پی جی کا کوٹہ لیا تھا۔ عابد شیر علی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اپوزیشن کو یقین نہیں تھا کہ وزیراعظم تحقیقاتی کمشن کے لئیے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیں گے اب وہ سات سوالوں کی بات کر رہی ہے۔ عابد شیر علی

علیم خان کے لندن میں پانچ اپارٹمنٹ ہیں اور وہ انتیس لاکھ روپے کی گاڑی میں گھومتے ہیں۔ عابد شیر علی

عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے لیکن ابتدا نواز شریف سے ہونی چاہئیے کیونکہ وہ ملک کے وزیراعظم ہیں۔ علی محمد خان

وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ احتساب کے لئیے تیار ہیں لیکن ان کے ساتھی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں۔علی محمد خان

وزیر اعظم سب سے پہلے پارلیمنٹ سے کلین چٹ لیں اس کے بعد میری جماعت کے جس شخص کا چاہیں احتساب کریں۔ علی محمد خان

پاناما لیکس کی تحقیقات میں غیر ملکی قوانین کا اطلاق ہو گا ضروری نہیں کہ وہ معلومات فراہم کریں۔ سلمان اکرم راجہ

تحقیقاتی کمشن کو پاناما اور برٹش ورجن آئلینڈ سے کوئی ثبوت نہیں ملیں گے اس لئیے تحقیقاتی کمشن بے معنی ہو گا۔ سلمان اکرم راجہ

اپوزیشن کو احساس ہو گیا ہے کہ ان کے ٹی او آرز سے اور تحقیقاتی کمشن سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ سلمان اکرم راجہ

تحقیقاتی کمشن کے ججوں نے خود تحقیقات نہیں کرنی انہیں ملکی اور غیر ملکی تحقیقاتی ایجنسیوں کی مدد حاصل کرنے کا اختیار ہو گا۔ علی محمد خان

وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ جو بات پارلیمنٹ کے سامنے کرنے والی ہو گی وہاں کریں گے اور جو کمشن کے سامنے کرنے والی ہو گی وہاں کریں گے۔ عابد شیر علی

اگر پاناما کی حکومت تحقیقات کروائے تو تحقیقاتی کمشن کو معلومات مل سکتی ہیں۔ سلمان اکرم راجہ

بارہ مئی کو پچاس لوگ مارے گئے مشرف نے مکے لہرائے زمہ داروں کو سزا ملنی چاہئیے۔ عابد شیر علی

میں خود ایک وکیل ہوں بارہ مئی کو جن وکیلوں کو جلایا گیا میں ان کو بھولا نہیں ہوں۔ علی محمد خان

ہمارے حکمرانوں کا چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو شفافیت کے ساتھ عوام کے سامنے آنا چاہئیے۔ سلمان اکرم راجہ