17 May, 2016 04:02


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

16-MAY-2016

نواز شریف کی تقریر ان کی اتفاق فونڈری کا اتفاق نامہ تھا یہ وزیراعظم پاکستان کی تقریر نہیں تھی۔ ندیم افضل چن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف نے یہ تو بتایا کہ اتفاق فونڈری سرکاری تحویل میں لے لی گئی تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ضیاالحق سے کمپنسیشن کتنی لی تھی۔ ندیم افضل چن

نواز شریف یہ بھی بتاتے کہ انہوں نے ٹیکس کتنا ادا کیا ہے تاجر اسی طرح ملک کو لوٹتا ہے۔ندیم افضل چن

اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا اس لئیے بائیکاٹ کیا کیونکہ نواز شریف کی تقریر سے نئے سوالات آگئے ہیں اب بیچ میں دبئی اور سعودی عرب بھی آ گئے ہیں۔ ندیم افضل چن

اپوزیشن پارلیمنٹ میں آئے گی اب یو اے ای سعودی عرب نیشنل بنک کا لون حدیبہ پیپر ملز کا بھی سوال آئے گا۔ ندیم افضل چن

وزیراعظم نے اپوزیشن کے تمام سوالات کے جواب دئیے لیکن اپوزیشن والے پارلیمنٹ بھاگ گئے۔ ماروی میمن

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنا لی جائے اور تمام سوالات اس کے سامنے پیش کر دئیے جایں۔ماروی میمن

عمران خان کل پارلیمنٹ میں اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات بتایں گے۔ عارف علوی

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے لندن میں اپنے بچوں کے نام پراپرٹی کیسے خریدی۔عارف علوی

پہلے کہا گیا کہ لندن کے فلیٹس کرائے پر لئیے ہیں پھر کہا کہ لیز پر لئیے ہیں اور آخر میں کہا کہ ہماری ملکیت ہیں۔ عارف علوی

وزیراعظم کی تقریر کے بعد ان کے خلاف ا نکوائری بہت آسان ہو گئی ہے انہوں نے پوری تفصیل بتا دی ہے کہ انہوں نے لندن میں پراپرٹی کب خریدی۔ ندیم افضل چن

مجھے خوشی ہے کہ چوہدری نثار نے آج نوا شریف کے جھوٹ پر ڈیسک نہیں بجایا۔ ندیم افضل چن

اگر چوہدری نثار کہہ دیں کہ نواز شریف نے کبھی کرپشن نہیں کی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ ندیم افضل چن

نواز شریف نے آج اپنی تقریر میں اپوزیشن کے تمام سوالات کے جوابات دے دئیے ہیں۔ ماروی میمن

عمراں خان نے کہا تھا کہ وہ آج پارلیمنٹ میں اپنے اثاثوں کی تفصیل بتایں گے انہیں آج ہی تفصیلات بتانی چاہئییں تھیں۔ ماروی میمن

نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ انہوں نے لندن میں فلیٹس دو ہزار چھ میں خریدے جبکہ دستاویزات کے مطابق وہ انیس سو ترانوے اور چورانوے میں خریدے تھے۔عارف علوی

جب لندن کی عدالت نے کہا کہ وہ بتیس اعشاریہ دو ملین پونڈ جمع کروایں ورنہ ان کی پراپرٹی سیز کر لی جائے گی تو انہوں نے وہ پیسہ جمع کروایا۔ عارف علوی

نواز شریف نے اپنی تقریر میں نہیں بتایا کہ انہوں نے بتیس اعشاریہ دو ملین پونڈ کہاں سے جمع کروائے۔ عارف علوی

نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں تو جمہوریت ہے ورنہ نہیں اس وقت ملک میں شخصی حکومت ہے۔ ندیم افضل چن

نواز شریف کے اثاثوں کی ہر دور میں تحقیقات ہوئیں لیکن ان کے خلاف کبھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔ ماروی میمن

نواز شریف کے پاس پاکستان کی تجوری کی چابی ہے سب سے پہلے ان کا احتساب ہونا چاہئیے۔ عارف علوی

مجھے نواز شریف کے ساتھ عمران خان کا اکٹھا احتساب بھی قبول ہے۔ عارف علوی

نواز شریف کو چاہئیے کہ اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کریں اور مستعفی ہو جایں۔ ندیم افضل چن