20 May, 2016 05:31


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

19-MAY-2016

عمران خان کے اکاؤنٹنٹ نے مجھے بتایا ہے کہ میڈیا نے اس طرح خبر نہیں چھاپی جس طرح کی معلومات اس نے دی تھیں۔نعیم الحق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میر شکیل الرحمان اپنے اخبارات کو فون کر کے کہتے ہیں کہ عمران خان کو رگڑو انہوں نے مجھے گالیاں دی تھیں۔ نعیم الحق

دو ہزار دو سے پہلے تک نہ صرف اپنی گلوبل پراپرٹی کو ظاہر کرنا ہوتا تھا بلکہ اس پر ٹیکس بھی ادا کرنا ہوتا تھا۔ محمد زبیر

عمران خان نے لندن کا اپنا فلیٹ دو ہزار دو سے پہلے نہ کبھی ظاہر کیا اور نہ اس پر ٹیکس ادا کیا۔ محمد زبیر

ہم عمران خان کے خلاف اب ایکشن لیں گے اور میڈیا ہمیں سپورٹ کرے۔ محمد زبیر

مریم نوز کے نام ملک سے باہر کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ محمد زبیر

پاناما پیپرز میں لکھا ہوا ہے کہ مریم نواز کی ملک سے باہر چار آف شور کمپنیاں ہیں۔ عمر چیمہ

جس طرح کے الزامات نواز شریف پر لگ رہے شرم آتی ہے کہ وہ ہمارے ملک کے وزیراعظم ہیں۔لطیف کھوسہ

جس وقت نواز شریف نے لندن میں فلیٹس خریدے ان کی بچوں کی عمریں آٹھ نو سال تھیں اس عمر میں کوئی بچہ خود کیسے کوئی پراپرٹی خرید سکتا ہے۔ لطیف کھوسہ

ہمیں پرانی باتوں میں نہیں پڑنا چاہئیے کہ آج سے تیس سال پہلے کیا ہوا تھا۔ محمد زبیر

قوم کو الزامات کا جواب دینے کی بجائے ایک دوسرے پر گند اچھالا جا رہا ہے۔ نعیم الحق

حکومت نے ٹیکس آڈٹ کے لئیے ایک کمیٹی بنائی لیکن نو ماہ کے بعد اس نے کہا کہ موجودہ قوانیں کے تحت ارکان پارلیمنٹ کا ٹیکس آڈٹ نہیں ہو سکتا۔ عمر چیمہ

آج بھی قانون ساز اسمبلی کے کئی ارکان ایسے ہیں جو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ عمر چیمہ

سارے بھی مل جایں تو بھی اب کرپشن کے مسئلے دبایا نہیں جا سکتا قوم جواب چاہتی ہے۔ لطیف کھوسہ

آئندہ کے لئیے کرپشن کے خلاف بے رحم قانون بھی بننا چاہئیے اور جو ماضی میں کرپشن ہوئی ہے اس کا حساب بھی ہونا چائیے۔لطیف کھوسہ

ہم نے اپنے دور حکومت میں نواز شریف کے خلاف کرپشن کے مقدمات نیب کو بھیجے لیکن اس نے کچھ نہیں کیا۔ لطیف کھوسہ

لگتا ہے کہ پی ٹی آئی اب چاہتی ہے کہ آف شور کمپنیوں کا مسئلہ اب دب جائے کیونکہ اس میں ان کا نام بھی آ گیا ہے۔ عمر چیمہ

بلاول بھٹو پاناما پیپرز کے مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں ہم اگلے ہفتے الیکشن کمشن میں جا رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ

ہم الیکشن کمشن میں نواز شریف کے خلاف نا اہلی کا کیس لے کر جا رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ