24 May, 2016 05:12


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

23-MAY-2016

انگور اڈا افغانستان کو دینے کے متعلق وزارت دفاع یا وزارت خارجہ بہتر طریقے سے جواب دے سکتی ہے میرے پاس معلومات نہیں ہیں۔ ڈاکٹر مصدق

انگور اڈا افغانستان کو دینے کے متعلق حکومت میں بہت زیادہ کنفیوژن پایا جاتا ہے۔ شازیہ مری

پاکستان کا اس وقت کوئی وزیرخارجہ نہیں ہے اس لئیے حکومت کا کوئی واضع موقف سامنے نہیں آ رہا ہے۔شازیہ مری

وزیراعظم کا امریکی ڈروں حملے پر موقف بہت زیادہ نرم ہے اور وہ خود لندن کے ایک پوش ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے۔ شازیہ مری

ملا منصور اختر پر حملہ ڈرون تھا یا نہیں ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی

ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ ڈرون حملے میں گاڑی تباہ ہو گئی لاشیں جل گئیں لیکن پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیسے محفوظ رہے۔ سرفراز بگٹی

یہ بات کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ڈرون حملے میں مرنے والوں میں ملا اختر منصور تھے یا نہیں۔ سرفراز بگٹی

امریکہ نے گاڑی کو چاغی کے علاقعے میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ سرفراز بگٹی

ہمارے برسر اقتدار آنے سے پہلے ہر روز ڈرون حملے ہوتے تھے جو اب رک چکے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق

پاکستان کا امریکی ڈرون حملے پر موقف بہت سخت ہوبنا چاہئیے تھا۔ عارف علوی

اگر امریکہ نے ڈرون حملے کی اطلاع حملے کے بعد دی ہے تو پھر ہمارے وزیراعظم کو اس پر سخت غصے کا ظہار کرنا چاہئیے تھا۔ عارف علوی

حکومت کو ڈرن حملے کے خلاف بیان دینے میں ایک دن لگ گیا۔ شازیہ مری

وزیراعظم چونکہ وزیر خارجہ بھی ہیں اس لئیے ان کا ڈرون حملے پر جواب دینا بنتا ہے۔ شازیہ مری

حکومت کو ڈرون حملے پر ان کیمرہ سیشن بلانا چاہئیے یہ ہماری سکیورٹی کا معاملہ ہے۔ شازیہ مری

کیا ہم اتنے ہی بھکاری ہیں کہ پیسے اور ایڈ کی خاطر اپنے ملک پر حملے پر بھی خاموش رہیں۔ عارف علوی

وزیراعظم کو فوراْ ملک میں واپس آ جانا چاہئیے تھا یہ ایک واقع نہیں بلکہ ایک سنگین صورت حال ہے۔ شازیہ مری

حکومت کم ازکم امریکی ڈرون حملے پر تو قوم کے ساتھ سچ بولے۔ شازیہ مری

عوام کو حقیقت اور سچ بتانے کے لئیے ایک دو دن کے لئیے تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر مصدق

حکومت کو امریکی سفارت خانے کے کم ا کم ایک شخص کو تو نا پسندیدہ قرار دے کر ملک سے نکالنا چاہئیے عارف علوی