2 June, 2016 06:48


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

01-JUNE-2016

دنیا میں بزنس اپنے ملک میں بھی ہوتا ہے اور بیرون ملک بھی بلکہ اب تو زیادہ تر کاروبار ملٹی نیشنل ہو چکے ہیں۔ احسن اقبال کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اصل بات یہ ہے کہ کیا آپ کوئی غیر قانونی بزنس کر رہے ہیں یا کوئی غیر قانون چیز کی ہے وہ قابل اعتراض ہے۔ احسن اقبال

ہم کہتے ہیں جو غیر قانونی پیسہ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئییں لیکن اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ دایں ہو یا بایں انہوں نے نواز شریف کو پکڑنا ہے۔ احسن اقبال

پی ٹی آئی کے کسی بندے کا نام علیم خان سمیت پاناما پیپرز میں شامل نہیں ہے۔ جہانگیر ترین

سب کو پتہ ہے کہ غیر قانونی پیسے دبئی جاتے ہیں اور وہاں سے پھر لندن جاتے ہیں۔ جہانگیر ترین

میں حکومت سے پوچھتا ہوں کہ دبئی میں پیسے اور پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے سے اسے کون سی چیز روکتی ہے۔ جہانگیر ترین

ایف بی آر کے پاس ایک سال سے فائلیں پڑی ہوئی تھیں لیکن انہوں نے ایکٹ نہیں کیا۔ جہانگیر ترین

میری اپوزیشن سے درخواست ہے کہ وہ مل کر بیٹھے اور ٹی او آرز طے کرے تا کہ جس جس نے بھی غلط کام کیا ہے اسے پکڑا جائے۔ احسن اقبال

جو پیسہ بھی غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جائے وہ کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ احسن اقبال

ہمیں کسی کو چور کہنے کا حق نہیں ہے یہ فیسلہ جیوری نے کرنا ہے۔ احسن اقبال

ہر روز شام کو ٹی وی ٹالک شوز میں جمہوریت اور سیاست دانوں کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں۔ احسن اقبال

پاناما لیکس کا الزام اپوزیشن نے نہیں لگایا یہ انٹرنیشنل طور پر لگا ہے۔ جہانگیر ترین

ہم کمشن کی بات اس لئیے کرتے ہیں کیونکہ ایف بی آر اور ایف آئی اے اپنا کام نہیں کر رہے۔ جہانگیر ترین

ہمیں اب ایسا ایک احتساب کا ادارہ بنا لینا چاہئیے جو کل یا پرسوں ہونے والی کرپشن کو پکڑ سکے۔ احسن اقبال

حکومت موجودہ بجٹ میں ایسے اقدامات کرے کہ جنہوں نے چوری کا پیسہ باہر بھیجا ہے انہیں پکڑا جائے ہم ساتھ دیں گے۔ احسن اقبال

جب ہم برسر اقتدار آئے تو معیشت کی حالت بہت بری تھی اور ہر وقت لوڈ شیڈنگ رہتی تھی۔ احسن اقبال

اسلام آباد لاہور کراچی جیسے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے دیہی علاقعوں میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ جہانگیر ترین

ملک میں لوڈ شیڈنگ میں فرق ضرور پڑا ہے لیکن یہ فرق صرف انیس بیس کا ہے۔ جہانگیر ترین

پاکستان کی برآمدات اس لئیے نیچے گر رہی ہیں کیونکہ ہمارا سارا دارومدار ٹیکسٹائل پر ہے۔ احسن اقبال

نواز شریف نے لودھراں کے عوام کے لئیے ڈھائی ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا جو آج تک نہیں دیا گیا کیونکہ وہاں سے میں جیت گیا تھا۔ جہانگیر ترین

حکومت نے معیشت کی بہتری کے جتنے ٹارگٹ سیٹ کئیے تھے وہ تمام فیل ہو چکے ہیں۔ احسن اقبال

پاکستان کی پہلی ترجیح گروتھ ہونی چاہئیے تا کہ لوگون کو روزگار ملے۔ جہانگیر ترین

اس سال بجٹ میں برآمدات اور زراعت کو سب سے زیادہ اہمیت دینے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال

اس سال بجٹ میں سب سے زیادہ اہمیت ٹیکس ریفارمز کو دی جانی چاہئیے۔ جہانگیر ترین