21 June, 2016 16:09


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

21-JUNE-2016

چیف جسٹس کے بیٹے کا اغوا بہت افسوسناک ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ شازیہ مری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایک جج کی زمہ داری بہت اہم ہے لیکن اس کی سکیورٹی بھی بہت اہم ہے۔ شازیہ مری

پاکستان میں ججوں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے ایم کیو ایم نے بھی عدالت کا گھیراؤ کر لیا تھا۔ عارف علوی

کراچی میں کوئی بہت مظبوط سلیپر سیل ہے پہلے سیکٹیرین قتل ہوئے اب جج کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ عارف علوی اٹھارویں ترمیم کے بعد اب عدالتی نظام میں تبدیلی کی زمہ داری خود عدلیہ پر عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

جیوڈیشل سسٹم میں تبدیلی کے لئیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ سلمان اکرم راجہ

وفاق اور صوبے دونوں کرمنل سسٹم میہں تبدیلی کے لئیے قانون سازی کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک

ملک کا عدالتی نظام جوں کا توں چل رہا ہے اس میں تبدیلی کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ سلمان اکرم راجہ

ملٹری کورٹس بننے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں چپ کر کے بیٹھ چکی ہیں۔سلمان اکرم راجہ

اس وقت ملک میں چودہ لاکھ مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں اور اسی فیصد فیصلے جرگوں میں ہو رہے ہیں۔ عارف علوی

میں تین مہینے سے کہہ رہا تھا کہ الیکشن کمشن کی مدت پوری ہو رہی ہے وہ ہو گئی لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔ عارف علوی

پیپلز پارٹی کے ایک رکن کا الیکشن تھا اسے روک دیا گیا کیونکہ الیکشن کمشن موجود نہیں ہے۔ شازیہ مری

الیکشن کمشن کی تعیناتی پر بنی کمیٹی پر بھی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا کام دو تین ہینے پہلے شروع کرتی۔ ڈاکٹر مصدق ملک

آج اگر ملک میں الیکشن کروانے ہوں تو نہیں ہو سکتے کیونکہ ملک میں الیکشن کمشن نہیں ہے۔ شازیہ مری

مفتی قوی کی وڈیو بہت افسوسناک ہے۔ عارف علوی

قندیل بلوچ تو توجہ چاہتی ہے لیکن مفتی قوی کی ایسی وڈیو افسوسناک ہے۔ شازیہ مری

ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ہے لیکن ایف بی آر اور نیب کچھ کام تو کر سکتے تھے جو انہوں نے نہیں کیا۔ سلمان اکرم راجہ

اسحق ڈار نے کود کہا ہے کہ سوٹزرلینڈ کے بنکوں میں پاکستانیوں کے دو سو بلین ڈالرز موجود ہیں۔ عارف علوی

اسحق ڈار کہتے ہیں کہ یہ اتنے پیسے ہیں کہ پاکستان کا سارا قرضہ ادا ہو سکتا ہے۔ عارف علوی

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک نہیں بلکہ یہ معاملہ ہی ڈیڈ ہو چکا ہے۔ شازیہ مری

حکومت پاناما پیپرز پر کچھ نہیں کرے گی تو پھر کنٹینر تیار ہے۔ شازیہ مری

احتساب ہونا چاہئیے لیکن قانون صرف وزیراعظم کے لئیے نہیں بننا چاہئیے۔ ڈاکٹر مصدق ملک