18 July, 2016 17:33


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

18-JULY-2016

قندیل کے بھائی نے اپنے والدین کو قندیل کو سمجھانے کو کہا لیکن جب یہ نہیں ہوا تو اس نے انتہائی قدم لے لیا۔ اظہر اکرم سی پی او ملتان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ابھی تک کی تحقیات کے مطابق قندیل کے بھائی نے اکیلے قتل کیا ہے لیکن دوسرے پہلووں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اظہر اکرم

قندیل کے قتل میں مفتی قوی کے اکسانے کی بات اس کی والدہ نے کی ہے ہم ان سے پوچھیں گے۔ اظہر اکرم

قندیل بلوچ کی والدہ سے بات کرنے کے بعد ہم مفتی قوی وولا معاملہ بھی دیکھیں گے۔ اظہر اکرم

قندیل بلوچ کا بھائی خود میڈیا پر اقرار کر چکا ہے کہ قتل اس نے کیا ہے۔ مفتی قوی

میں قندیل بلوچ کے خاندان اس کے ماں باپ اور بھائیوں کو نہیں جانتا نہ میں یہ جانتا ہوں کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔ مفتی قوی

میں پاکستان کا شہری ہوں میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اگر مجھے کہیں بلایا جائے گا تو میں ضرور پیش ہوں گا۔ مفتی قوی

قندیل بلوچ کے کیس میں ملزم اقرار جرم کر چکا ہے لیکن جن لوگوں کے بھی نام آیں انہیں شامل تفتیش کرنا چاہئیے۔ حامد خان

محض شک کی بنیاد پر کسی پر الزام لگانے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اس کے خلاف ثبوت نہ ہوں۔ حامد خان

قتل پر اکسانے والے کے بارے میں قانون ہے لیکن اس کا براہ راست تعلق ہونا چاہئیے سازش ثابت ہونی چاہئیے۔ حامد خان

قندیل بلوچ کے کیس میں سٹیٹ بھی فریق بن جائے تو بھی معافی کی گنجائش باقی رہتی ہے۔ سلمان اکرم راجہ

قندیل بلوچ کے کیس مکیں سٹیٹ نے ٹیررازم کے قوانین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عظمی بخاری

قندیل بلوچ کے قتل کو ایک ٹیسٹ کیس بنانا چاہئیے تا کہ اور بہت سی عورتیں محفوظ رہیں۔۔ عظمی بخاری

قندیل بلوچ اپنے ماں باپ اور بھائیوں کی مالی مدد کرتی تھی۔ اظہر اکرم

ہم کوشش کر رہے ہیں کہ قندیل بلوچ کیس میں کوئی جھول نہ رہے اور عدالت کو سزا دینے میں آسانی رہے۔ اظہر اکرم

پی ٹی آئی فوجی ٹیک اوور کے بالکل خلاف ہے خان صاحب کے بیان کو اس کے سیاق و سباق کے مطابق نہیں دیکھا گیا۔ حامد خان

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں تحریری طور پر کہا تھا کہ وہ کسی بھی ماورائے آئین ایکشن کی حمایت نہیں کرے گی۔ حامد خان

پیپلز پارٹی ہمیشہ فوج حکومت کے خلاف رہی ہے یہ موجود حکومت ہے جس نے اس سے فائدہ اٹھایا۔ قمر زمان کائرہ

ہم نے عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات کی حمایت کی تھی لیکن جب پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو اپوزیشن اس کے خلاف اکٹھی ہو گئی تھی۔ کائرہ

عمران خان کا بیان سیاق وسباق کے مطابق نہیں پیش کیا گیا اپوزیشن ملٹری ٹیک اوور کے خلاف ہے۔ کائرہ

حکومت کا رویہ چاہے کیسا بھی ہو ماورائے آئین اقدام کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ سلمان اکرم راجہ

اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے کہ ادراے پاناما پیپرز کے معاملہ پر کاروائی کر سکتے ہوں لیکن نہ کریں۔ سلمان اکرم راجہ

اپوزیشن ایک مخصوص شخص کے لئیے ٹی او آرز بنانا چاہتی ہے جس کا نام بھی پاناما پیپرز میں شامل نہیں ہے۔ عظمی بخاری

پی ٹی آئی غیر قانونی طریقے سے حکومت گرانے کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ حامد خان

نواز شریف کی سیاست کی ابتدا جنرل ضیا اور جنرل جیلانی کے دور میں ہوئی تھی۔ حامد خان

ہماری پہلی ترجیح سڑکوں پر آنا نہیں بلکہ ٹٰی او آرز بنا کر ایک کمشن کی تشکیل ہے۔ حامد خان

پاکستان میں ایک بہت بڑا طبقہ اس کوشش میں رہتا ہے کہ جمہوریت کو ختم کر کے ٹیکنو کریٹس کی حکومت بنا دی جائے۔سلمان اکرم راجہ