27 July, 2016 17:02


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

27-JULY-2016

ایم کیو ایم بارہ مئی کو جہاں جہاں جلوس جاتا اپنے بندے بھیج کر اس کی وڈیوز بنواتی رہی۔ سید غنی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پچاس ساٹھ گھنٹے کی وڈیو بنائی لیکن صرف وہ حصے دکھائے گئے جہاں پیپلز پارٹی یا کسی اور جماعت کا بندہ گن اٹھائے ہوتا تھا۔ سعید غنی

بارہ مئی کے واقعات میں جنرل مشرف بھی پوری طرح ملوث تھا۔ سعید غنی

باری مئی کو ججوں کو بھی مارا گیا وہ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگے تھے لیکن جب عدالت میں کیس چلا تو وہ گواہی دینے نہیں آئے۔ سعید غنی

وسیم اختر نے ہمیں خط لکھا ہے کہ ان پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ سب جھوٹے ہیں۔ انبساط ملک

ایم کیو ایم نے ہمیشہ کہا ہے کہ بارہ کے واقعات پر جیوڈیشل کمشن بنایا جائے۔ انبساط ملک

سندھ پر پیپلزپارٹی کے وزیراعلی کی حکومت ہے انہوں نے جیوڈیشل کمشن کیوں نہیں بنایا۔ انبساط ملک

ریاستی ادارے بارہ مئی کو بجائے لوگوں کو تحفظ دینے کے پیچھے ہٹ گئے تھے۔ شفقت محمود

بارہ مئی کے واقعات پر مشرف سے بھی جوابدہی ہونی چاہئیے یہ کسی ادارے کا نہیں ان کا زاتی فعل تھا۔ شفقت محمود

وسیم اختر میرے ساتھ ٹی وی شو میں کہہ چکے ہیں کہ بارہ مئی کو اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیو ایم کو استعمال کیا تھا۔ سعید غںی

پاکستان میں پہلی بار ہوا کہ مشرف کو قتل کے کیس میں عدالت میں پیش ہوئے بغیر بری کر دیا گیا۔ سعید غنی

بارہ مئی کے واقعات اور سانحہ ماڈل ٹاؤن ہمارے دور میں ہوا ہوتا تو ہم اب تک لٹک چکے ہوتے۔ سعید غنی

بارہ مئی کو ایم کیو ایم کے بھی چودہ کارکن مارے گئے تھے۔ انبساط ملک

سامعہ کے گھر والوں کے بیانات ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملتے۔ مختار کاظم

سامعہ کے گھر والوں میں سے کوئی کہتا ہے کہ اس نے خود کشی کی اور کوئی کہتا ہے کہ وہ قتل کر دی گئی۔ مختار کاظم

میری سامعہ سے علحیدگی ہو چکی تھی۔ مختار کاظم

مجھے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیرداخلہ نے خود سامعہ کے کیس کو اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔ ناز شاہ

مجھے امید ہے کہ سامعہ کے کیس میں انصاف ہو گا۔ ناز شاہ

مجھے میڈیا کے زریعے اطلاعات ملی ہیں کہ سامعہ کے قتل کے سلسلے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ناز شاہ

مجھے سامعہ کے قتل پر ان کے پورے خاندان پر شک ہے انہوں نے سازش کے تحت سامعہ کو بلایا اور قتل کر دیا۔ مختار کاظم

سامعہ کی والدہ نے یہ کہہ کر سامعہ کو بلایا تھا کہ اس کے والد ہسپتال میں بیمار ہیں بعد میں میں نے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کے والد ٹھیک ہیں اور گھر پر ہیں۔ مختار کاظم

میرا پیغام ہے کہ کسی کو کسی شخص کو مارنے کا حق نہیں ہے مارنا غیرت نہیں بلکہ بیغیرتی ہے۔ناز شاہ

اسلام اور ہمارے پیارے نبی نے عورتوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنے کا حکم دیا ہے ان کا پیغام پڑھیں۔ ناز شاہ

وسیم اختر کے علاوہ جو جو بھی بارہ مئی کے واقعات میں ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہئیے۔ سعید غنی

بارہ مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ جن لوگوں نے تحقیقات کرنی ہیں وہ خود اس میں ملوث ہیں۔ سعید غنی

مشرف ملک سے باہر جا چکے ہیں ان کی غیر موجودگی میں کیس چلے گا ایک قانون عام لوگوں کے لئیے ہے اور ایک مشرف کے لئیے۔ شفقت محمود

بارہ مئی، سانحہ ماڈل ٹاؤن، علی گڑھ ٹاؤن کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئییں اور زمہ داروں کو سزا ملنی چاہئیے۔ انبساط ملک

یہ حقیقت ہے کہ مشرف کو سزا نہیں ہو سکتی یہاں مختلف علاقعوں اور لوگوں کے لئیے مختلف قوانین ہیں۔ سعید غنی

ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کا کچھ نہیں ہو گا کیونکہ پنجاب میں جن کی حکومت ہے انہی پر الزام ہے۔ شفقت محمود