1 August, 2016 16:07


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

01-AUGUST-2016

ہم حکومت کو نہیں گرانا چاہتے ہم چاہتے ہیں کہ انصاف ہو اور کرپشن پر بات ہو۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میہں گفتگو

ہندوستان پاناما لیکس پر بہت آگے تک جا چکا ہے لیکن ہم وہیں بیٹھے ہیں۔ عارف علوی

اب تک پاناما لیکس میں نام آنے والوں کو کسی ادارے نے نوٹس نہیں دیا۔ عارف علوی

مجھے حکومت کی نیت پر بہت زیادہ شک ہے حکومت خود اپنے آپ کو گرانا چاہتی ہے۔عارف علوی

حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئیے جو بات بھی کرتی ہے اپوزیشن اس کو متنازع بنا دیتی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

حکومت ٹی او آر نہیں بنانا چاہتی لیکن اپوزیشن بنانا چاہتی ہے۔ نثار کھوڑو

وزیراعظم کے خاندان کا پاناما لیکس میں نام آیا ہے سپریم کورٹ اس پر سووموٹو نوٹس کیوں نہیں لیتی۔ نثار کھوڑو

سپریم کورٹ راول ڈیم میں مٹی چلے جانے پر تو سووموٹو نوٹس لیتی ہے لیکن وزیراعظم کے خلاف کچھ نہیں کرتی۔ نثار کھوڑو

وزیراعظم کی اہلی یا نا اہلی کے لئیے سب سے موزوں فورم الیکشن کمشن ہے وہ کچھ نہیں کر رہا۔ نثار کھوڑو

پی ٹی آئی کو حکومت کے خلاف احتجاج کے لئیے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئیے سولو فلائٹ نہ پکڑے۔ نثار کھوڑو

میں نے آج خورشید شاہ سے ملاقات کی ہے تا کہ حکومت کے خلاف مل کر چلیں۔ عارف علوی

پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نہیں گرنے دے گی اور یہی بات اسے پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیتی۔ مصدق ملک

پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر عوام کے پاس جا سکتی ہے بینظیر بھٹو بھی دوسری جماعتوں کے ساتھ مل عوام کے پاس گئی تھیں۔ نثار کھوڑو

رینجرز کے اختیارات میں صرف کراچی کے لئیے توسیع کی گئی ہے باقی سندھ میں ایسے حالات نہیں کہ اس توسیع دی جائے۔نثار کھوڑو

میرے بیٹے کے بچپن کے دوست مغرب کے بعد ہمارے گھر آئے اور ساری رات میرے بیٹے کو مارتے رہے جس سے وہ مر گیا۔ والدہ فرحان

میرے بیٹے کو مارنے والوں میں سے اب تک کسی کو بھی نہیں پکڑا گیا۔ والدہ فرحان

میری اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ والدہ فرحان

میری صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ فرحان کے قاتلوں کو پکڑے اس سے پہلے کہ معاملہ ٹھڈا ہو جائے۔ عارف علوی

سامعہ کی فرانزک رپورٹ سے یہ واضع ہو گا کہ اسے کس طرح مارا گیا۔ مختار کاظم

سامعہ کے خاندان کے پاس اسے قتل کرنے کے لئیے ایک مقصد موجود تھا۔ مختار کاظم

میں چاہتا ہوں کہ میری سامعہ تو مجھ سے چھن گئی ہے لیکن کسی اور کی نہ چھنے۔ مختار کاظم

فرحان کے قتل کی تحقیقات میں وفاقی حکومت جو بھی مدد کر سکتی ہے وہ فراہم کرنے کے لئیے تیار ہے۔ مصدق ملک

پہلے غیرت کے نام پر قتل کر دینے والے کو اس کا خاندان معاف کر دیتا ہے اب نئے قانون میں اس بات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ عارف علوی

کے پی کے میں چھوٹے بچوں کو لوگ طعنے دینا شروع کر دیتے ہیں کہ تم اپنے خاندان کا بدلہ کب لو گے صرف سزا نہیں بلکہ معاشرے کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ عارف علوی