3 August, 2016 07:34


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

02-AUGUST-2016

رینجرز کے پاس نوے دنوں تک حراست میں رکھنے کا قانون چودہ جون کو ختم ہو چکا ہے۔ مرتضی وہاب کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

رینجرز کو آپریشن کے لئیے صرف کراچی ڈویثن کے لئیے اختیارات دئیے گئے تھے اور آج بھی ان کے اختیارات صرف کراچی کے لئیے ہی ہیں۔ مرتضی وہاب

سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا اپنا کام کر دیا ہے مجھے نہیں پتہ کہ چوہدری نثار کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ سعید غنی

یا یہ طے کر لیا جائے کہ چوہدری نثار وائسرائے ہیں اور سندھ ان کی کالونی ہے تو پھر وہ جبراْ اپنے فیصلے مسلط کر سکتے ہیں۔ سعید غنی

اگر سندھ کو ایک آزاد اور آئینی صوبہ سمجھتے ہیں تو پھر سندھ حکومت کے پاس اپنے فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔ سعید غنی

ہر سال سندھ حکومت پر کیوں دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ رینجرز کو اختیارات دے۔ سعید غنی

چوہدری نثر چاہتے ہیں کہ رینجرز کو جو اختیارات کراچی کے لئیے دئیے گئے ہیں وہ پورے سندھ کے لئیے دئیے جایں۔ سعید غنی

اگر کوئی کہتا ہے کہ چوہدری نثار جو خواہشات کا اظہار کریں ہم وہ پوری کریں تو وہ ہم نہیں کریں گے۔ سعید غنی

اگر آئین پر عمل کرنے کو ٹکراؤ کہا جاتا ہے تو ہم نے آئین پر عمل کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ سعید غنی

ثابت کریں کہ رینجرز کے لئیے پورے سندھ میں اختیارات دینے ضروری ہیں۔ سعید غنی

ہر سال رینجرز کے اختیارات پر کچھ مسئلہ ہوتا ہے لیکن پھر صلح صفائی سے حل ہو جاتا ہے۔ محمد زبیر

نوے دن تک حراست میں رکھنے کے اختیارات پر چوہدری نثار اور سندھ حکومت آپس میں بات کریں گے۔ محمد زبیر

کراچی میں پولیسنگ نہیں ہو پا رہی تھی اسی لئیے اختیارات رینجرز کو دئیے گئے اور حالات بہتر کرنے میں جو ادارہ سر فہرست ہے وہ بھی رینجرز ہیں۔ رضا ہارون

رینجرز کے اختیارات کسی کے چاہنے کا مسئلہ نہیں ہے یہ پبلک انٹرسٹ کا مسئلہ ہے۔ رضا ہارون

مجھے یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ رینجرز کے اختیارات کا مسئلہ مدت ختم ہونے کے بعد کیوں زیر بحث آتا ہے یہ پہلے کیوں حل نہیں کیا جاتا۔ رضا ہارون

بینظیر دور میں حکم ہوا کہ کراچی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں آپریشن ہونا چاہئیے تو مرزا اسلم بیگ آرمی چیف نے کہا تھا کہ پورے سندھ کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔معین حیدر

اس وقت اندرون سندھ کے حالات ماضی کی طرح نہیں ہیں پہلے سے بہت بہتر ہیں، معین حیدر

کراچی آپریشن کی وجہ سے دہشت گرد اندرون سندھ چلے جایں گے لیکن رینجرز اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کاروائی نہیں کر سکیں گے۔ معین حیدر

کراچی میں حالات ٹھیک ہونے میں سب سے زیادہ کردار آرمی چیف کا ہے اور حکومت نے بھی انہیں پورا سپورٹ کیا ہے۔ معید یوسف

جو لوگ اس وقت نوے دنوں کے لئیے رینجرز کی حراست میں ہیں ان کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔ سعید غنی

ثابت کریں کہ پورے سندھ کے حالات خراب ہیں تو ہم رینجرز کو وہاں بھی اختیارات دے دیں گے۔ سعید غنی

پاکستان میں مزہبی جماعتوں نے دہشت گردی میں بہت زور پکڑا ہے رینجرز کو پورے ملک میں امن قائم کرنے کا اختیار ملنا چاہئیے۔ معین حیدر

صرف اس لئیے رینجرز کو کراچی میں نہیں رکھنا چاہئیے کہ وہاں حالات ٹھیک ہو رہے ہیں سیاسی قوت کا بھی مظاہرہ ہونا چاہئیے۔ معید یوسف

چوہدری نثار پریس کانفرنس کرتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں صوبائی حکومت سے بات نہیں کرتے۔ سعید غنی

چوہدری نثار اور حکومت کی لڑائی کا عوام کو نہیں دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا۔ رضا ہارون

کیا فرق پڑ جاتا اگر چوہدری نثار سندھ کی صوبائی حکومت سے رینجرز کے اختیارات پر مشاورت کر لیتے۔ رضا ہارون

یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں واردات کر کے لاڑکانہ چلے جایں گے وہ لاہور بھی تو جا سکتے ہیں۔ سعید غنی

پاکستان میں ہر مسئلے پر سیاست ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی ماورائے عدالت قتل یا ریپ پر کچھ نہیں کیا جاتا۔ معید یوسف