8 August, 2016 16:37


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

08-AUGUST-2016

کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی صرف بلوچستان نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ شیری رحمان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بلوچستان کے وزیراعلی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے دہشت گردی کے واقع میں را اور بھارت ملوث ہے۔ شیری رحمان

طالبان کے ایک گروپ احرار نے بھی کوئٹہ میں دہشت گردی کی زمہ داری قبول کی ہے۔ شیری رحمان

دہشت گردی کے مسئلے پر آج میں کوئی اختلافی بات نہیں کروں گا اس مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔ عارف علوی

بھارت خود تسلیم کر چکا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے۔ عارف علوی

فرقہ وارانہ دہشت گردی ہو یا کوئٹہ جیسا واقعہ قاتل ایک ہی ہوتے ہیں۔ عارف علوی

کوئٹہ کا دہشت گردی کا واقع پاکستان کی سول سوسائٹی پر حملہ ہے۔ خرم دستگیر

کوئٹہ کے دہشت گردی کے واقع میں سوچ سمجھ کر وکلا کو نشانہ بنایا گیا۔ کامران مرتضی

پہلے بار ایسوسی ایشن کے صدر کو مارا گیا جب انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو حملہ کر دیا گیا۔ کامران مرتضی

دہشت گردی پر پارلیمنٹ کی کمیٹی پچھلے تین سالوں سے بنائی ہی نہیں گئی۔ شیری رحمان

چمن اور ثوب میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو حکومت کی رٹ کو نہیں مانتے۔ شیری رحمان

اب تک پندرہ ہزار لوگوں کو نفرت انگیز تقریریں کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ خرم دستگیر

پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے بارڈر کو بھی سیل کر رہا ہے۔ خرم دستگیر

نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل نہیں کیا گیا اس کی نگرانی کرنے والی کمیٹی بھی اب تک نہیں بنی۔ عارف علوی

حکومت کو دہشت گردی کے خلاف اپنی ترجیحات تبدیل کرنی ہوں گی۔ عارف علوی

دہشت گردی کے منصوبے کی وجہ سے سی پیک منصوبے کو بھی خطرہ ہے۔ شیری رحمان

بھارت نے بارڈر پر فلڈ لائیٹس لگا دی ہوئی ہیں ہم اپنے تحفظ کے لئیے کیا کر رہے ہیں۔ شیری رحمان

اب معاملہ اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ ہمیں پاکستان کی خود مختاری کی حفاظت کرنی ہو گی۔ خرم دستگیر