16 August, 2016 15:53


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

16-AUGUST-2016

حکومت نے ٹی او آرز پر سپریم کورٹ کو خط لکھا تو ہم سمجبھے کہ ٹی او آرز بن جایں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔عارف عولی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ٹی او آرز کا معاملہ اس بات پر اٹک گیا کہ نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں آنا چاہئیے۔ عارف علوی

پی ٹی آئی اب سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہی ہے شاہ محمود پیش ہوں گے۔ عارف علوی

حکومت نے سپریم کورٹ کو جو خط لکھا تھا اس کا کوئی اول تھا نہ آخر تھا اس میں کسی خاندان کا نام نہیں تھا۔ سراج الحق

حکومت نے اب تک پاناما لیکس پر کچھ نہیں کیا۔ سراج الحق

حکومت نے خود کہا ہے کہ باہر کے بنکوں میں پاکستانیوں کا دو سو ارب روپیہ موجود ہے۔ سراج الحق

تین ستمبر کو پی ٹی آئی کا ریلی نکالنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے ہم اپنے طور پر احتجاج بھی کر رہے ہیں اور قانونی طریقہ بھی اختیار رکر رہے ہیں۔ سراج الحق

یہ طے ہوا تھا کہ سب پارٹیاں اپنے طور پر احتجاج کریں گی لیکن ایک مقام پر سب اکٹھے ہو جایں گے۔ عارف علوی

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں جانا بہت خوش آئین ہے ہم اس پر بہت خوش ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک

اگر اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کریں تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے۔ مولا بخش چانڈیو

پی ٹی آئی نے اکیلے ہی اپنا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہم ان کے لئیے دعا گو ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

وزیراعلی پنجاب خادم اعلی نہیں ہیں انہوں نے خود یہ نام اپنا لیا ہے ان کا بیٹا حکمران بنا ہوا ہے۔ مولا بخش چانڈیو

کسی بھی محکمے میں چلے جایں شہباز شریف کے بیٹے کا نام سننے کو ملتا ہے۔ مولا بخش چانڈیو

ہم مفاہمت چاہتے ہیں لیکن چوہدری نثار نے ہمارے خلاف بہت سخت زبان استعمال کی ہے وہ ہمیں گالیاں دیتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی سڑکوں پر ضرور آئے گی لیکن وہ جمہوریت کا ہمیشہ خیال رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک

ہم نے تو یہ بھی کہا ہے کہ ایف آئی اے کے کسی بندے سے پاناما لیکس کی تحقیقات کروا لیتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک

مجھے مسلم لیگ ن کے ایک ایم این اے نے بتایا کہ جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے کی بات زیر بحث آئی تھی۔ عارف علوی

حکومت کیوں یہ کہتی رہتی ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں فوج ہمارا ایک ادارہ ہے۔ مولا بخش چانڈیو

حکومت کے وزرا ڈرے ہوئے ہیں اب وہ ٹی وی پر بیٹھ کر حکومت کا دفاع نہیں کرتے۔ مولا بخش چانڈیو

مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ جنرل راحیل کو فیلڈ مارشل بنانے کی یہ کیا بات ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

جنرل راحیل کو فیلڈ مارشل بنانے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک

بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کے متعلق بیان کی میں سخت مزمت کرتا ہوں وزیراعظم کو اس کا جواب دینا چاہئیے۔ عارف علوی

بھارت نے کشمیر کے مسئلے کو تسلیم نہیں کیا ان کو اس کی سمجھ نہیں ہے۔عارف علوی

میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مزمت کرتا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے شیشے میں اپنا منہ دیکھ کر بیان دیا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک