27 September, 2016 15:55


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

27-SEPTEMBER-2016

ڈاکڑ ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ میں بھارت کو جواب پسند آیا بھارت کو ایسا ہی جواب دینا چاہئیے تھا۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان کو بھارتی الزامات کا اسی طرح جواب دینا چاہئیے لیکن ثبوتوں کے ساتھ دینا چاہئیے۔ اسد عمر

مودی ایک دہشت گرد ہے جس پر امریکہ اور برطانیہ نے ویزہ دینے پر پابندی لگا رکھی تھی۔ اسد عمر

پاکستان کے جمہوری نظام نے کبھی کسی انتہا پسند کو منتخب نہیں کیا لیکن بھارت نے ایک انتہا پسند مودی کو اپنا وزیراعظم چنا ہے۔ خالد مقبول صدیقی

مودی سے ہمیں کبھی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئیے کہ یہ سانپ نہیں کاٹے گا۔ خالد مقبول صدیقی

بھارت اگر پاکستان کا پانی بند کرے گا تو ہم بھی بھر پور جواب دیں گے۔ خرم دستگیر خان

بھارت کے ساتھ تجارت پر دو ہزار بارہ میں کچھ پیشرفت ہوئی تھی لیکن اس کے بعد کچھ نہیں ہوا۔ خرم دستگیر خان

بھارت کی طرف سے جنگی جنون سے زیادہ ایک تکبر کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ خرم دستگیر

دنیا میں ایک سروے کے مطابق جس ملک کے لوگ اپنے ملک کی خاطر سب سے زیادہ لڑنے کے لیے تیار ہیں وہ پاکستان ہے۔ خرم دستگیر

برہان وانی کی شہادت اور کشمیریوں پر ظلم کے خلاف جس طرح کا وزیراعظم کی طرف سے جواب آنا چاہئیے تھا وہ نہیں آیا۔ شرمیلا فاروقی

وزیراعظم کی کچھ اپنی دوستیاں اور زاتی مجبوریاں ہیں پاکستان کا کوئی وزیرخارجہ نہیں جو بھارت کو جواب دے۔ شرمیلا فاروقی

آج ملیحہ لودھی لودھی نے اقوام متحدہ میں وہ باتیں کہی ہیں جو وزیراعظم کو کہنی چاہئییں تھیں۔ شرمیلا فاروقی

اجیت وول کھل کر کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے اندر کے مسائل کو استعمال کر کے پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے۔ اسد عمر

ملیحہ لودھی نے بہت اچھی تقریر کی لیکن وہ وزیراعظم نہیں ہیں وزیراعظم کی بات کی زیادہ اہمیت ہوتی۔ اسد عمر

ہمارے وزیراعظم نے مودی کو اپنے گھر میں مدعو کیا اور ان کو ساڑھی کا تحفہ بھیجا۔ اسد عمر

بھارت اگر ہمارے اختلافات کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو ہمیں اپنے گھر کو درست کرنا چاہئیے۔ خالد مقبول صدیقی

وزیراعظم کے پاس اقوام متحدہ کا فورم تھا لیکن انہوں نے اسے ٹھیک طرح استعمال نہیں کیا ملیحہ لودھی وزیراعظم کی جگہ نہیں لے سکتے۔ شرمیلا فاروقی

حکومت نے کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے کے لئیے دنیا میں بھیجنے کے لئیے جو لوگ منتخب کئیے انہیں کشمیر کے مسئلے کا علم ہی نہیں ہے۔ شرمیلا فاروقی

ہم رائے ونڈ کوئی حملہ کرنے نہیں جا رہے لیکن ہم جو بھی کریں گے آئین کے دائرے میں رہ کر کریں گے۔ اسد عمر

یہ بھی ممکن ہے کہ ہم رائے ونڈ بیٹھ جایں۔ اسد عمر

پی ٹی آئی رائے ونڈ جا کر ضرور بیٹھے لیکن ایسا نہیں ہو کہ جمہوریت ہی بیٹھ جائے۔ خالد مقبول صدیقی

وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنی ہے۔ خرم دستگیر

پیپلز پارٹی تیس ستمبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گی۔ شرمیلا فاروقی