14 October, 2016 05:50


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

13-OCTOBER-2016

چیف جسٹس کا آج کا بیان بہت سخت ہے میں سوچ رہا ہوں کہ کیا سیاسی معاملات پر بیان ان کا اختیار ہے کہ نہیں۔ عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

چیف جسٹس صاحب نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے بادشاہت ہے اور لوگ اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ عبدالقادر بلوچ

چیف جسٹس کا بیان پی ٹی آئی کے بیانات سے بھی زیادہ سخت ہے۔ عبدالقادر بلوچ

چیف جسٹس کے پاس ایسا بیان دینے کا اختیار کہاں سے آ گیا۔ عبدالقادر بلوچ

چیف جسٹس نے اپنا بیان آئین کی روشنی میں دیا ہے۔ اسد عمر

چیف جسٹس کو نظر آ رہا ہے کہ حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جو آئین ک مطابق نہیں ہیں۔ اسد عمر

سپریم کورٹ سمیت اگر ہمارے ادارے اپنا کام کر رہے ہوتے تو عمران خان دھرنے کی کال دیتے بھی تو کوئی باہر نہیں نکلتا۔ اسد عمر

آج جنرل عبدالقادر کو چیف جسٹس کا بیان بہت سخت لگ رہا ہے پیپلز پارٹی کے دور میں تو کہتے تھے کہ گیلانی صاحب استعفی دیں اور صاف ہو کر آنا چاہئیے۔ شہلا رضا

میمو گیٹ میں بھی نواز شریف کوٹ پہن کر پہنچ جاتے تھے۔ شہلا رضا

اورنج ٹرین پر ایک سو پینسٹھ ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں اور اب این او سی ریجیکٹ ہو گیا ہے تاریخی عمارتیں گرائی جا رہی ہیں۔ شہلا رضا

کبھی کہا جاتا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ سیپیک کا حصہ ہے اور کبھی کہا جاتا ہے کہ اس پر سی پیک کے پیسے نہیں لگ رہے۔شہلا رضا

اورنج ٹرین کے لئیے تین سو پینسٹھ میگا واٹ بجلی بھی چاہئیے اور پنجاب نے تو اپنے حصے کی بجلی تک پیدا نہیں کی۔شہلا رضا

پنجاب میں دانش سکولوں پر اربوں خرچ کئیے گئےاور روٹی کے تنور پتہ نہیں کہاں چلے گئے۔ شہلا رضا

رمضان شوگر مل، نندی پور اور میٹرو بس کے ریکارڈ جل چکے ہیں۔ شہلا رضا

اس وقت پاکستان کو توانائی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پیسے خرچ کرنے کی ضرورت تھی۔ خالد مقبول صدیقی

کراچی کو مشرف دور میں جو ستر فیصد ریونیو دیتا ہے دو سو ارب روپے دئیے گئے جس پر کچھ لوگ اب تک رو رہے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے بنائے جاتے ہیں پندرہ سال پہلے موٹر وے کے منصوبے پر بھی بہت تنقید کی گئی تھی لیکن اب کوئی نہیں بولتا۔ عبدالقادر بلوچ

اورنج لائین منصوبے پر چین براہ راست پیسہ لگا رہا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

اورنج لائن منصوبہ قرضے سے لگ رہا ہے۔ اسد عمر

اگر سالانہ دس فیصد کے حساب سے اورنج لائن منصوبے پر سود لگے تو ہر سال سولہ ارب روپے صرف سود دینا پڑے گا۔ اسد عمر

اورنج لائن منصوبے پر تکمیل کے بعد حکومت کو ہر سال پچیس ارب روپے کے قریب سبسڈی دینی پڑے گی۔ اسد عمر

پانچ سالوں میں پنجاب کے ڈیویلپمنٹ بجٹ کا اکاون فیصد صرف لاہور پر خرچ کر دیا گیا ہے۔ اسد عمر

کراچی کو ملنے والے دو سو ارب روپے کا آج تک آڈٹ نہیں ہوا اور شہر پر پورا پیسہ خرچ بھی نہیں کیا گیا تھا۔ شہلا رضا

سندھ کا سب سے بڑا رونا یہ ہے کہ اسے وفاق سے فنڈز نہیں ملتے۔ شہلا رضا

وفاقی حکومت نے پنجاب اور کے پی کے منصوبوں کے لئیے جو فنڈز رکھے ہوئے ہیں پنجاب کو کے پی کے کی نسبت دو گنا منصوبوں کے لئیے فنڈز ریلیز کئیے گئے ہیں۔ اسد عمر

لاڑکانہ کے لئیے حکومت نے نوے ارب روپے رکھے تھے اس کی حالت موہنجوڈارو سے مختلف نہیں ہے۔ خالد مقبول صدیقی

میں نے سنا ہے کہ لاڑکانہ کی ترقی کے پیسوں سے دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اوپر گئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی

سٹیٹ بنک کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان سے سات ارب ڈالرز باہر بھجوائے گئے غیر قانونی طریقے سے جانے والی رقم اس کے علاوہ ہے۔ اسد عمر

جس کسی نے ملٹری اور سول حکومت کی میٹنگ کی خبر کو لیک کیا وہ زمہ دار ہے لیکن جس نے چھاپی اس کی بھی کچھ زمہ داری ہے۔ عبدالقادر بلوچ

ہو نہیں سکتا کہ حکومت اور ملٹری کی میٹنگ کی خبر حکومت کے کسی بڑے نے لیک نہ کی ہو۔ اسد عمر

حکومت نے خود دنیا کے اخباروں میں جنرل رضوان کے خلاف خبر لگوائی کہ اس نے ڈان کے رپورٹر پر پابندی لگوائی ہے۔ اسد عمر

چوہدری نثار نےا علان کیا ہے کہ وہ خبر لیک کرنے ولوں کی تحقیقات کروا رہے ہیں س کا انتظار کرنا چاہئیے۔ عبدالقادر بلوچ

مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل بہت زبردست ہے حکومت ملٹری کی میٹنگ کی خبر کیسے باہر آئی پتہ لگنا چاہئیے۔ شہلا رضا

اداروں کا آپس میں الجھنا ملک کی بد نصیبی ہے خبر کیسے لیک ہوئی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ خالد مقبول صدیقی

ڈان اور سیرل المائڈا کو اس وقت زمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے اگر خبر من گھڑت ہو۔ اسد عمر

الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم ہونا ہی تھا یہ پوری تنظیم پر الزام تھا۔ خالد مقبول صدیی

حکومت برطانیہ نے الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کا کیس اس لئیے ختم کیا ہے کیونکہ برطانیہ کے مطابق پاکستان کی وزارت داخلہ نے انہیں ثبوت مہیا نہیں کئیے جو وہ کر سکتی تھی۔ شہلا رضا