17 October, 2016 16:07


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

17-OCTOBER-2016

چوری اس لئیے ضروری ہے کیونکہ چور ہیں یہ لوگ سکیورٹی رسک ہیں۔ آج کے واحد مہمان شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف جاتی امرا کا وہ زندہ پیر ہے جو مال بنانا جانتا ہے لگانا نہیں جانتا۔

ڈان کے نمائیندے نے پہلے بھی سٹوری کی تھی کہ آپریشن ضرب عضب ناکام ہو چکا ہے۔

اجمل قصاب کا ایڈریس بھی بھارت کو نواز شریف نے بتایا تھا۔

نواز شریف کا ڈان کے زریعے خبر لیک کر نے پر ٹرائیل؛ ہونا چاہئیے۔

آرمی اور نواز شریف دو مختلف سمتوں میں ہیں یہ اکٹھے نہیں چل سکتے۔

نواز شریف اور آرمی چیف کی آج کی میٹنگ ٹھیک نہیں گئی۔

نواز شریف رات کو استخارے کرتا ہے میں دن کو کرتا ہوں۔

میں نے آج خود چینیوں سے بات کی ہے ان کو شرمندہ کروا دیا گیا ہے۔

نواز شریف کا خاندان انیس سو پینتیس سے کاروبار کر رہا ہے پھر بھی پاناما لیکس کی لوٹ مار میں اس کا نام آیا ہے۔

حکومت مجھے جیل میں ڈالنا چاہتی ہے تو ڈال دے جیل میرا سسرال ہے۔

جب میں جیل میں تھا تو میں نے وہاں پودا لگایا لوگوں نے کہا کیوں لگا رہے ہو میں نے تاریخی جملہ کہا کہ میرے بعد آصف زرداری نے یہاں آنا ہے۔

اب اگر میں جیل گیا تو میرے بعد جیل میں نواز شریف آیں گے۔

میرا چوہدری نثار کو مشورہ ہے کہ وہ دس دنوں میں استعفی دے دیں نواز شریف ان کو پسند نہیں کرتے۔

میں آج کی تاریخ میں بتا سکتا ہوں کہ نواز اور شہباز شریف کے تعلقات اتنے خراب کبھی نہیں تھے جتنے آج ہیں۔

زبیر عمر کی کوئی حیثیت نہیں ہے وہ تو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتا۔

نوا شریف جہانگیر کرامت جنرل کاکڑ جنرل مشرف کے ساتھ نہیں چل سکا اب وہ راحیل شریف کے ساتھ بھی نہیں چل سکے گا۔

نواز شریف نے سب کو کانا کر لیا ہے صرف ایک بندہ اس کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔

پیپلز پارٹی کا کراچی کا جسلہ کوئی خاص نہیں تھا آخرمیں تو باکل چند لوگ رہ گئے تھے۔

میں عمران خان کے ساتھ ہوں اس کے ساتھ چلنا میری سیاست کو سوٹ کرتا ہے۔

ہمیں اسلام آباد آنے نہ دیا گیا تو ہر شہر کو بند کر دیں گے۔

فضل الرحمان کی ترجیح اسلام نہیں اسلام آباد ہے۔

حادثہ اس وقت ہوتا ہے جب ڈرائیور بیوقوفی کرے اور اس وت نواز شریف بیقوفی کر رہا ہے۔

میں راولپندی کو لوگوں سے کہوں گا کہ اپنے گھروں کے دروازے کھلے رکھیں اور مہمانوں کو لئیے جگہ رکھیں۔

میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لندن منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کے خلاف فیصلہ نہیں دے گا۔

مہاجروں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

پی ٹٰی آئی میں طاہرالقادری کے بارے میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔

عمران خان کی سیاست کو لاہور کے جلسے نے ایک نئی زندگی دی ہے۔

اگر دو نومبر کو عوام باہر نکل آئے تو نواز شریف کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

میں دس بار کہہ چکا ہوں کہ دو ہزار سولہ نواز شریف کی سیاست کا آخری سال ہو گا۔