20 October, 2016 16:26


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

20-OCTOBER-2016

اس وقت تین ایم کیو ایم ہیں ایک لندن ہے ایک پاکستان ہے اور ایک پی ایس پی ہے۔ شرمیلا فاروقی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

تینوں ایم کیو ایم ایک دوسرے پر الزمات لگا رہی ہیں جن کی نوعیت بہت سیریس ہے۔ شرمیلا فاروقی

گورنر سندھ پر الزمات لگے ہیں تو اب وہ بھی الزامات لے کر باہر نکلے ہیں۔ شرمیلا فاروقی

پیپلز پارٹی کسی بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں ہے۔ شرمیلا فاروقی

رضا ہارون صاحب جب وزیر تھے تو یہ کسی کی نہیں سنتے تھے یہ مکمل اتھارٹی رکھتے تھے۔ شرمیلا فاروقی

ایم کیوایم کے ایک دوسرے پر الزامات کی نوعیت بہت سنجیدہ ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہئییں۔ شرمیلا فاروقی

وزیر کو اختیارات وزیراعلی دیتا ہے اس لئیے اسے پوری اتھارٹی کے ساتھ کام کرنا چاہئیے۔ رضا ہارون

گورنر نے کل جو الزامات لگائے یہ ان کا کام نہیں ہے گورنر غیر سیاسی آدمی ہوتا ہے۔ رضا ہارون

طارق عظیم کا قتل انیس سو ترانوے میں ہوا آج دو ہزار سولہ ہے اس کا فیصلہ کیوں نہیں ہوا۔ رضا ہارون

بلدیہ ٹاؤن کا کیس عدالت میں ہے اس پر ٹالک شوز میں بات نہیں ہونی چاہئیے۔ رضا ہارون

اس وقت جمہوری دور ہے کوئی بھی الزام لگا سکتا ہے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

کسی کیس کو دوبارہ کھولنا آسان نہیں ہے بھٹو کے کیس کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن ایسا نہیں ہو سکا تھا۔ رانا ثنا اللہ

میرے خیال میں صوبائی حکومت کے پاس ایسی کوئی اتھارٹی نہیں ہے کہ وہ دوبارہ جے آئی ٹی بنا سکے۔ رانا ثنا اللہ

ایم کیو ایم کے سب لوگ ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں یہ اکٹھے رہے ہیں ان کے الزامات میں کچھ نہ کچھ تو جان ہے۔ عمران اسماعیل

ہمیں ایم کیو ایم کے لوگوں کے درمیان جج نہیں بننا چاہئیے اتنے سنگین الزاما ت لگ رہے ہیں تو ہماری تحقیقاتی اداروں کو نوٹس لینا چاہئیے۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم کے گروپوں میں کراچی کی سیاست میں سے زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنے کی لڑائی ہو رہی ہے۔ عمران اسماعیل

جمہوری کلچر میں جلسے یا ریلیاں نکالنے کی اجازت ہوتی ہے۔ رانا ثنا اللہ

حال ہی میں ہم نے پی ٹی آئی کی لاہور کی ریلی اور اڈہ پلاٹ جسلے کو بھی سکیورٹی فراہم کی۔ رانا ثنا اللہ

اس دفعہ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ لسے کے لئیے اجازت نہیں لے گی ایسا کیا گیا تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ رانا ثنا اللہ

اگر پی ٹی آئی نے کوئی خلاف ورزی کی تو گرفتاریوں بھی ہو سکتی ہیں۔ رانا ثنا اللہ

دو نومبر کو دو بجے دو نمبری کا خاتمہ کریں گے۔ عمران اسماعیل

دو نومبر کو اسلام آباد کو بند کر دیں گے حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔ عمران اسماعیل

اسلام آباد کو اسلام آباد کے شہری ہی بند کریں گے وہ بھی پاکستانی ہیں وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ عمران اسماعیل

دارالحکومت کو بند کے احتجاج کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہے ہم بھی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ شرمیلا فاروقی

اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ اس دفعہ پی ٹی آئی کی ریلی میں خواتین کے ساتھ کوئی بد تمیزی نہیں ہو گی۔ شرمیلا فاروقی

پاناما لیکس کا معاملہ بنیادی طور پر لاہور اور اسلام آباد کی ٹرف کے لئیے لڑائی ہے۔ رضا ہارون