24 October, 2016 16:27


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

24-OCTOBER-2016

عمران خان نے آج فون کر کے مجھ سے رشتے والی بات پر معزرت کی میں نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں ہےآپ میرے بھائی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے کہا کہ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے واقع سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔طاہرالقادری

میں نے خرم نواز گنڈا پور کو کہہ دیا ہے کہ وہ عمران خان سے مل کر معاملات طے کر لیں۔ طاہرالقادری

میں خود دھرنے میں شامل ہوں گا یا نہیں ابھی معلوم نہیں ہے۔طاہرالقادری

میں کرپشن کے خلاف جنگ میں عمران خان کی حمایت کرتا ہوں۔طاہرالقادری

طاہرالقادری کے مل جانے سے کچھ نہیں ہو گا یہ دھرنا دیں گے وزیٓراعظم ہاؤس کا گیٹ اکھاڑیں گے۔طلال چوہدری

پی ٹی آئی کے دھرنے میں مسلح لوگوں کی شمولیت کے شواہد موجود ہیں۔طلال چوہدری

اگر کسی نے احتجاج کی بجائے تشدد کی کوشش کی تو پھر قانون کی بات ہو گی۔ طلال چوہدری

میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا سپہ سالار رہا ہوں مجھے دونوں جماعتوں کے کرتوت معلوم ہیں۔جاوید ہاشمی

میں نے دھرنے کے دنوں میں کہا تھا کہ ہم پارلیمنٹ کی طرف نہیں جایں گے عمران خان نے بھی مجھ سے اتفاق کیا تھا۔جاوید ہاشمی

سیف اللہ نیازی نے عمران خان کے کان میں کچھ کہا تھا۔جاوید ہاشمی

بعد میں عمران خان نے مجھے کہا کہ آگے جانا پڑے گا مجبوری ہے۔جاوید ہاشمی

میں نے عمران خان کو کہا کہ راحیل شریف انکوائری کمشن بنانے کا وعدہ کر چکے ہیں اب دھرنا ختم کر دیں۔ جاوید ہاشمی

جاوید ہاشمی جن لوگوں کے نام لے رہے ہیں انہوں نے پہلے کبھی نہیں لئیے یہ نئی بات سن رہا ہوں۔عارف علوی

کہا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کی ٹریننگ ہو رہی ہے پاکستان ان کو استعامل کرے گا۔ عارف علوی

اپنی فوج پر الزام لگا کر اسے دنیا میں بدنام کرنا مناسب بات نہیں ہے۔ عارف علوی

جب حالات بدلتے ہیں تو حکومت اور اپوزیشن کے کچھ لوگ کام بگاڑ دیتے ہیں اور وہ حرکت میں آ جاتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

مسلم لیگ ن کے وزرا میں تقسیم ہے لیکن چوہدری نثار کہتے ہپیں کہ یہ ان کا زتی معاملہ ہے۔ مولا بخش چانڈیو

ہم نے کبھی نہیں کہا کہ فوج مداخلت کر رہی ہے۔ طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مریم نواز اس کی ہیڈ ہیں اور بہٹ سخت ہیں حالانکہ وہ بہت متوازن خاتون ہیں۔ طلال چوہدری

نواز شریف ڈان نیوز کے بارے میں اپنی زمہ اری پوری کریں گے چاہے اس سے انہیں نقصان ہی کیوں نہ اْٹھانا پڑے۔ طلال چوہدری

عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے سپریم کورٹ اسمبلیاں توڑ دے گی نئے الیکشن ہوں گے مستقبل ہمارا ہے۔ جاوید ہاشمی

عارف علوی نے پارلیمنٹ پر حملے سے ایک مہینہ پہلے مجھے کہا تھا کہ عمران خان نے انہیں بتایا ہے طاہرالقادری کے لوگ پارلیمنٹ پر قبضہ کر لیں گے۔ جاوید ہاشمی

میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے جاوید ہاشمی سے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔ عارف علوی

ڈان نیوز کی خبر سے سکیورٹی بریچ ہوئی ہے زمہ داروں کو سزا ملنی چاہئیے۔ جاوید ہاشمی

جمہوریت کو ختم کرنا بہت بڑا جرم ہے جسے کرنے والے بعد میں منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔ مولا بخش چانڈی

میں سمجھتا ہوں کہ جاوید ہاشمی پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ سچ ہے۔ مولا بخش چانڈیو