8 November, 2016 16:07


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

08-NOVEMBER-2016

شریف خاندان نے اپنی کمپنیوں نیلسن اور نیسکون کو رہن رکھ کر ستر لاکھ پونڈ کا لون لیا تھا۔ عمر چیمہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں عمر چیمہ صاحب کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا دستاویزات کی تصدیق ہو گی تو حقائق سامنے آ جایں گے۔ طلال چوہدری

جن لوگوں نے ہم پر الزام لگایا تھا وہ اب تک ہمارے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ طلال چوہدری

آئیندہ دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ کتنی دستاویزات سچی ہیں اور کتنی جعلی ہیں۔ طلال چوہدری

میں دو ہزار گیارہ میں لندن گیا تو میرے بھائیوں نے مجھے بتایا کہ شریف خاندان لندن میں پراپرٹی خرید رہا ہے اور دستاویزی ثبوت بھی دئیے۔ میاں محمود رشید

نیلسن اور نیسکون کی ملکیت حسین نواز اور مریم نواز کے نام پر تھی۔ میاں محمود رشید

شریف خاندان کی لندن پراپرٹی کی دستاویزات آئی سی آئی جے نے جاری کی ہیں۔ عمر چیمہ

یہ بات تو شریف خاندان نے تسلیم کر لی ہے کہ لندن پراپرٹی ان کی ہے کب خریدی گئی کیسے خریدی اور کس کے نام ہے بتانا ہو گا۔ جسٹس شائق عثمانی

اگر شریف خاندان نے لندن پراپرٹی خریدنے کے ثبوت دے دئیے کہ ٹھیک طریقے سے خریدی گئی تو ٹھیک ورنہ عدالت تحقیات کا حکم بھی دے سکتی ہے۔ شائق عثمانی

آج کے دور میں منی ٹریل کو ثابت کرنا بہت مشکل کام ہے پیسہ چھپانے کے کئی طریقے ہیں۔ شائق عثمانی

پاناما لیکس کے الزامات پی ٹی آئی نے نہیں لگائے یہ انٹرنیشنل پیپر نے لگائے ہیں۔ محمود الرشید

پاناما لیکس پر شریف خاندان کا ایک بیان دوسرے کے ساتھ نہیں ملتا۔ محمود الرشید

جب شریف خاندان نے عدالت میں مان لیا ہے کہ لندن فلیٹس ان کے ہیں تو پھر الزام جھوٹا کیسے ہو گیا۔ محمود الرشید

موزیک کمپنی سے جب پوچھا گیا کہ نیلسن اور نیسکون کا مالک کون ہے تو اس نے کہا کہ اکیلی مریم نواز مالک ہیں۔ عمر چیمہ

آج کے دور میں منی ٹریل کا پتہ لگانا ایک بہت بڑی سائنس ہے۔ شائق عثمانی

آج کل ایم بی اے کے طلبا کو سوال پوچھا جاتا ہے کہ دنیا میں پیسے کو اس طرح گھمایں کہ اس کی ٹریل کا پتہ نہ چلے۔ شائق عثمانی

اگر سپریم کورٹ کو کوئی شک ہو گیا تو پھر وہ منی ٹریل کی تحقیقات کا حکم دے سکتی ہے۔شائق عثمانی

ہم نے پاناما لیکس پر عدالت میں وہی کچھ کہا ہے جو پچھلے دس سالوں سے کہہ رہے ہیں۔ طلال چوہدری

ہم نے عدالت میں اب تک جو کچھ کہا ہے اسے ثابت بھی کریں گے۔ طلال چوہدری

لندن کے فلیٹس دو ہزار چھ سے پہلے خریدے گئے تھے اس بات کے ثبوت پی ٹی آئی نے دینے ہیں۔ طلال چوہدری

دیکھنا یہ ہو گا کہ شریف خاندان نے جو دستاویزات عدالت میں جمع کروائی ہیں حقائق ان کو ثابت کرتے ہیں یا نہیں۔عمر چیمہ

پی ٹی آئی کیس کی تیاری کر رہی ہے اور آئیندہ تاریخ پر تمام ثبوت عدالت میں پیش کرے گی۔ محمود الرشید

سپریم کورٹ کی یہ اتھارٹی نہیں ہے کہ باہر کے کسی ادارے سے کوئی ثبوت مانگے وہ حکومت کو کہہ سکتی ہے کہ یہ کام کروا دیں۔ شائق عثمانی