24 November, 2016 15:53


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

24-NOVEMBER-2016

جس طرح بھارت نے بارڈر پر درجہ حرارت بڑھایا ہے یہ بھارت کی ضرورت ہے۔ آج کے واحد مہمان خواجہ آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بھارت کشمیریوں پر بہت زیادہ ظلم کر رہا ہے بہت سے لوگ اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

معاشی بد حالی اور دہشت گردی پاکستان کے سب سے بڑے مسائل ہیں بھارت سی پیک کو ٹارگٹ کر رہا ہے اور یہ بھی نہیں چاہتا کہ یہاں سے دہشت گردی ختم ہو۔

بھارت ہمیں اندر سے کھوکھلا کرنا چاہ رہا ہے وہ ہمارے اندر دہشت گردوں کو اور افغانستان سے بھی لوگوں کو استعمال کر رہا ہے۔

بھارت نے جتنا ہمیں ایل او سی پر نقصان پہنچایا ہے پاکستان نے ان کے فوجیوں کا اس سے بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔

بھارت بعض واقعات میں اپنے فوجیوں کی لاشیں بھی نہیں اٹھا سکا ان کی لاشیں کئی کئی دنوں تک پڑی رہیں کوئی اٹھانے والا نہیں تھا۔

کشمیر کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں دو بار بحث کی گئی ہے ہمارے وفود ساری دنیا میں بھیجے گئے ہیں۔

کشمیر کمیٹی کشمیر کے مسئے پر اپنا کام کر رہی ہے اس کی میٹنگز بھی ہوئی ہیں۔

دنیا کے بھارت میں بہت بڑے معاشی مفادات ہیں وہ اپنے معاشی مفادات کو دیکھتے ہیں۔

جنرل راحیل شریف نے بہت اچھا کام کیا ہے لیکن ابھی بھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔

نئے آرمی چیف کے امیدوار چار جرنیلوں کی قابلیت میں کوئی خاص فرق نہیں ہے جو بھی عہدہ سمبھالے گا وہ موجودہ آپریشن کو اسی طرح جاری رکھے گا۔

پاکستان میں اس وقت بہت اچھی جمہوری روایات جنم لے رہی ہیں پہلی بار ایک جمہوری حکومت نے دوسری کو اقتدار منتقل کیا۔

میڈیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو معاملات کو بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں اینکر پرسنز کے بھی بہت سے ایسے کلپس ہیں جن میں تضادات ہیں۔

ڈان نیوز کی خبر والی میٹنگ میں میں موجود تھا لیکن میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

ڈان نیوز کی خبر پر ایک تحقیقاتی کمیٹی بنی ہوئی ہے اسے اپنا کام کرنے دینا چاہئیے۔

قطری شہزادے کا معاملہ عدالت میں ہے جو عدالت کرے وہی ٹھیک ہو گا۔

پاناما لیکس میں نواز شریف کا دور دور تک نام نہیں ہے میں اس پر بات نہیں کروں گا۔

میڈیا کے لوگوں نے اتنی بڑی بڑی ٹرانسیکشن کی ہوئی ہیں وہ کھربوں میں ہیں۔

NAEEM HUSSAIN

Cuckoo59

0332-4386868