28 November, 2016 15:57


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

28-NOVEMBER-2016

ہم نئے آرمی چیف کی تقرری پر بہت خوش ہیں پہلے ہم نے راحیل شریف کی تقرری کی اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ کی اس سےجمہوریت میں استحکام آیا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جمہوریت ہونی چاہئیے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان میں جمہوریت ہے۔ اسد عمر

پاکستان میں جمہوریت کے خلاف کام کئیے جاتے ہیں۔ اسد عمر

اسلام آباد میں میٹرو بس کا منصوبہ بغیر کسی سروے کے کیا گیا چیف جسٹس سپریم کورٹ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔ اسد عمر

دنیا میں آرمی چیف کی تبدیلی ایک معمول کا کام ہوتا ہے لیکن ہمارے ہاں اسے بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ سعید غنی

ابھی ہم پاکستان میں معمول کے مطابق اداروں میں تبدیلی کے عادی نہیں ہیں۔ سعید غنی

پاکستان میں بہت سے لوگ افواہیں بہت اڑاتے ہیں۔ سعید غنی

جس طرح اچھے جمہوری ملکوں میں جمہوریت چلائی جاتی ہے ویسے پاکستان میں چلانا چاہئیے۔ معین حیدر

پاکستان میں احتساب ہونا چاہئیے اور لوکل گورنمنٹ کے الیکشن ہو چکے ہیں ان کو اختیارات دینے چاہئییں۔ معین حیدر

پاکستان سٹیٹ آف وار میں ہے حکومت کو فوج سے مشورہ لینا پڑتا ہے۔ معین حیدر

پاکستان میں ادارے کمزور اور مفلوج ہو چکے ہیں وزرا بتاتے ہیں کہ کام کرنے کے لئیے ایک اچھا آدمی نہیں ملتا۔ اسد عمر

آرمی چیف کا تقرر سب سے اہم مسئلہ ہے فوج اس میں نہیں بولتی تو باقی معاملات میں کہنا کہ فوج دخل اندازی کرتی ہے درست نہیں ہے۔ اسد عمر

پارلیمنٹ سے جمہوریت کو استحکام ملتا ہے جو وزیراعظم اس بات کونہیں سمجھتا وہاں جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔ سعید غنی

فوج اگر حکومتی معاملات میں دخل اندازی کرتی ہے تو ان سے بیٹھ کر بات کرنی چاہئیے لیکن پہلے حکومت کو ساری سیاسی جماعتوں سے بات کرنی چاہئیے۔ سعید غنی

وزیراعظم نے خود کہا ہے کہ اگر انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو عدالت میں ثابت کریں وہ چلے جایں گے۔ مصدق ملک

ایف آئی اے اور نیب کے حاکم واقت کا احتساب کرتے وقت پر جلتے ہیں۔ معین حیدر

فوج خارجہ پالیسی میں دخل اندازی نہیں کرتی فوج کیوں چاہے گی کہ پاکستان کے افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے نہ ہوں۔ معین حیدر

فوج یا نواز شریف کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا دونوں کو کھل کر بات چیت کرنی چاہئیے اور مل کر چلنا چاہئیے۔ سعید غنی

لوگ بلا وجہ اداروں کو چور نہیں کہتے ان کا ان سے واسطہ پڑتا ہے اور وہ اپنے تجربے کی بنا پر بات کرتے ہیں۔ اسد عمر

لوگوں نے زرداری پر الزام نہیں لگایا کہ وہ پاکستان کے مفاد کو بھارت کے سامنے کمپرومائز کر رہے ہیں لیکن نواز شریف پریہ الزام لگ رہا ہے کیونکہ وہ بھارت کو جواب نہیں دیتے۔ اسد عمر

نواز شریف کیوں نہیں کہتے کہ مودی ایک دہشت گرد ہے۔ اسد عمر

بھارت ہمارا ایک فوجی مارتا ہے تو ہم اس کے تین فوجی مارتے ہیں وہ ہمارے ایک گاؤں پر حملہ کرتا ہے تو ہم اس کی نو چوکیاں تباہ کرتے ہیں۔ مصدق ملک

NAEEM HUSSAIN

Cuckoo59

0332-4386868