29 November, 2016 16:13


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

29-NOVEMBER-2016

جنرل راحیل شریف نے آج اپنی تقریر میں بھارت کے کشمیر میں مظالم کو دہشت گردی کہا یہ بات کوئی سیاست دان نہیں کہہ سکا۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جنرل راحیل شریف نے دبے لفظوں میں ملک سے کرپشن کو ختم کرنے کی بھی بات کی۔ شاہ محمود قریشی

پاکستان میں کرپشن کے خلاف حکومت اور فوج دونوں نے کچھ نہیں کیا۔ شاہ محمود قریشی

ٹیرر اور فنانس کے نیکسس کو توڑنا حکومت اور فوج دونوں کا کام ہے۔ محمد زبیر

ڈاکٹر عاصم کو جس طرح پکڑا گیا وہ ایک بہت ہی بھونڈا طریقہ تھا۔ محمد زبیر

یہ بات کہیں ثابت نہیں ہوئی کہ جن لوگوں کا ڈاکٹر عاصم کے کلینک میں علاج کیا گیا وہ دہشت گرد تھے۔ محمد زبیر

پیپلز پارٹی کو دہشت گردی سے جو؟ڑنا بہت بڑے ظلم کی بات ہے۔ ندیم افضل چن

کیا پنجاب میں کرپشن نہیں ہے اور ایک صوبے نے تو دہشت گردوں کو تیس کروڑ روپے دئیے ہیں۔ ندیم افضل چن

ٹیرر اور فنانس کے گٹھ جوڑ کے خلاف لیڈنگ رول سیاسی قیادت کا ہونا چاہئیے۔ ندیم افضل چن

سب سے زیادہ ملٹری اور حکومت کے ناہموار تعلقات کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

حکومت اور ملٹری کے درمیان اعتماد کا بہت سیریس فقدان ہے۔ اعجاز اعوان

کرپشن کو ختم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے اس میں فوج کو نہ گھسیٹیں۔ اعجاز اعوان

اگر حکومت کرپشن کو ختم نہیں کرتی تو پی ٹی آئی کو اس کے خلاف پارلیمنٹ میں بولنا چاہئیے۔ اعجاز اعوان

حکومت نے خود پارلیمنٹ کو بے وقعت کر دیا ہے کورم بھی پورا نہیں ہوتا۔ شاہ محمود قریشی

وزیراعظم اور وزرا پارلیمنٹ میں آتے ہی نہیں ہیں آج تک پارلیمنٹ کی کسی کمیٹی کے بل پر بحث نہیں ہوئی۔ ندیم افضل چن

حکومت پارلیمنٹ کی بجائے اپنے دوستوں سے مشورہ کرتی ہے سکیورٹی میٹنگ کی خبر لیک کرواتی ہے تو فوج پھر دخل دے گی۔ ندیم افضل چن

ڈان لیک سکیورٹی بریچ ہے اور اب یہ معاملہ ملک کے سربراہ کے سامنے ہے۔ اعجاز اعوان

جو خبر ڈان اخبار میں چھپی وہ میٹنگ میں زیر بحث ہی نہیں آئی تھی۔ اعجاز اعوان

اس وقت کسی کو نہیں پتہ کہ ڈان لیک کا کیا بنا اس کا کچھ نہیں بنے گا یہ معاملہ اب دفن ہو چکا ہے۔ شاہ محمود قریشی

میمو گیٹ کا معاملہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں بنا اس کی انکوائری ہوئی ڈان لیک مسلم لیگ ن کے دور میں بنا ہے۔ ندیم افضل چن

اداروں اور ججوں کی نظر میں مسلم لیگ ن والے برہمن ہیں اور پیپلز پارٹی والے شودر ہیں۔ ندیم افضل چن

ہماری سیاسی قیادت بھارت اور افغانستان پر بیک سیٹ پر رہتی ہے بڑی مشکل سے بات کرتی ہے لیکن ایکشن نہیں لیتی۔ شاہ محمود قریشی

یہ بات درست ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کو ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کیا کورم بھی پورا نہیں ہوتا۔ محمد زبیر

فوج کرپشن پر اس وقت دخل دے گی جب اس کا تعلق دہشت گردی سے ہو گا پھر آرمی چیف ملک کے سربراہ سے بات کرے گا۔ اعجاز اعوان

NAEEM HUSSAIN

Cuckoo59

0332-4386868