30 November, 2016 17:12


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

30-NOVEMBER-2016

نواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کاہ تھا کہ ان کے پاس دستاویزی ثبوت ہیں کہ انہوں نے لندن کے فلیٹس کیسے خریدے تھے۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آج عدالت نے جب شریف خاندان کے وکیل سے کہا کہ منی ٹریل دیں تو وہ کچھ بھی نہیں پیش کر سکے۔

مریم نواز نے کاہ تھا کہ ان کی باہر کوئی پراپرٹی نہیں ہے اور دو ہزار بارہ میں الیکشن کمشن کو بھی اثاثے ظاہر نہیں کئیے تھے۔

شریف خاندان اب ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئیے سو جھوٹ بول رہا ہے۔

نواز شریف نے جب پاناما لیکس پر اسمبلی میں تقریر کی تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ ہم عدالت میں چلے جایں گے۔

جب نواز شریف نے اسمبلی میں پاناما لیکس پر تقریر کی تھی اس وقت ہم حکومت سے ٹی او آرز پر بات کر رہے تھے۔

خواجہ آصف نے اسمبلی میں کہا تھا کہ میاں صاحب آپ چپ رہیں آہستہ آہستہ لوگ پاناما لیکس کے بارے میں بھول جایں گے

جب نواز شریف منی ٹریل نہیں بتا سکے تو پھر قطری شہزادے کو بیچ میں لائے۔

پہلے شریف خاندان نے اپنی دستاویزات میں سے نیلسن اور نیسکون کمپنیوں کو نکال دیا تھا آج عدالت میں نئی دستاویزات لے آئے ہیں جن میں یہ کمپنیاں پھر سےشامل کر لی ہیں۔

عدالت نے آج قطری شہزادے کے خط پر شریف خاندان کے وکیل دھجیاں اڑا دیں۔

عدالت کو آج سمجھ آ گئی ہے کہ شریف خاندان کو دبئی میں مل سے کوئی پیسہ نہیں حاصل ہوا تھا۔

پاناما کیس ثابت ہو گیا تو نہ صرف نواز شریف کی حکومت ختم ہو جائے گی بلکہ یہ جیل میں جایں گے۔

پاناما لیکس پر عدالت کا فیصلہ میرے خلاف آیا تو مجھے کوئی نقصان نہیں ہو گا کیونکہ میں اپوزیشن ہوں میرا کام حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے۔

اگر اپوزیشن کا کوئی بندہ کرپشن میں ملوث ہو تو حکومت کا کام الزام لگانا نہیں بلکہ اس کو پکڑنا ہے۔

میں نے انیس سو تراسی میں لندن میں فلیٹ خریدا تھا حکومت کو آج کیوں یاد آیا ہے جبکہ میں اسے اپنے اثاثوں میں بھی دکھا چکا ہوں۔

میں نے اگر کرپشن کی ہے تو حکومت الزام نہیں لگائے بلکہ مجھے پکڑے۔

انیس سو تراسی میں میں انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلتا تھا میرے پاس فلیٹ خریدنے کے پیسے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

میں عدالت میں جاؤں گا تو پتہ چلے گا کہ منی ٹریل کیا ہوتی ہے بنی گالا کا گھر میں نے حلال کے پیسے سے بنایا ہے۔

میری حکومت آئی تو میں الزام نہیں لگاؤں گا بلکہ پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا۔

نئے آرمی چیف پر بھاری زمہ داری ہے اندرونی خطرات بہت بڑا چیلنج ہیں۔

جس طرح راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف کام کیا اور سیاست میں دخل نہیں دیا اس کی عوام بہت تعریف کر رہے ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان میں طے کیا گیا تھا کہ کسی جماعت کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی لیکن پنجاب میں اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

نعیم بخاری نے آج عدالت میں کہا کہ نیب کے چیرمین کو جیل میں ڈالا جائے اس کے پاس پاناما کی تمام دستاویزات ہیں لیکن اس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

نیب کا چیرمین حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے وہ حکومت کے خلاف کاروائی نہیں کرے گا۔

جب تک پاناما کا کیس چل رہا ہے ہم پارلیمنٹ میں نہیں جایں گے وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں یہ اخلاقی طور پر درست بات نہیں ہے۔

عدالت پاناما لیکس پر جو فیصلہ بھی کرے گی ہم اسے قبول کریں گے۔

زرداری کے ملک سے باہر یا اندر رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ باہر بیٹھ کر بھی وہی پارٹی کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

زرداری نہیں چاہتے کہ نواز شریف کا احتساب ہو ہو جائے تو سب سے زیادہ پیپلز پارٹی کو فائدہ ہو گا۔

خورشید شاہ ڈبل شاہ ہیں وہ ڈبل گیم کرتے ہیں اوپر سے خلاف بولتے ہیں لیکن اندر سے حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اگلی تین پیشیوں میں عدالت پاناما لیکس کا فیصلہ کر دے۔

NAEEM HUSSAIN

Cuckoo59

0332-4386868