1 December, 2016 15:55


NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

01-DECEMBER-2016

میں نے سیاست پڑھی ہے اور قانون پڑھا ہے میں پیش گوئیاں نہیں کر سکتا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ بیرسٹر ظفراللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پی ٹی آئی نے عدالت میں زیرو ثبوت دئیے ہیں ہم عدالت سے کہیں گے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن لیں۔ بیرسٹر ظفراللہ

پی ٹی آئی بھی چاہتی ہے کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر پاناما لیکس کا کیس سن لے۔ عارف علوی

امریکی کچھ باتیں معمول کے مطابق کہہ دیتے ہیں نواز شریف کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے ہی الفاظ بولے جس کا انہوں نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ عارف علوی

ہمارے ملک سے عرصے سے باہر پیسہ جا رہا ہے پاناما کیس کو بنیاد بنا کر اس کے متعلق کچھ کرنا چاہئیے۔ عارف علوی

آج کل انٹرنیٹ کے ایک کلک سے پیسے کی ٹرانزیکشن ہو جاتی ہے۔ شائق عثمانی

بہت سے ملکوں نے کچھ ایسے علاقعے بنائے ہوئے ہیں جہاں لوگ آف شور کمپنیاں بناتے ہیں اس سے ان ملکوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ شائق عثمانی

آف شور کمپنیوں کو بننے سے روکنے کے لئیے پاکستان کو قوانین بنانے پڑیں گے اور کوشش کرنا پڑے گی۔ شائق عثمانی

اگر حکومت کرپشن میں ملوث نہیں ہے تو پھر اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز بناتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ شازیہ مری

حکومت نے کرپشن پر کمشن بنانے کے لئیے زبردستی اسمبلی سے بل پاس کروایا ہے۔ شازیہ مری

بل میں لکھا ہوا ہے کہ کمشن کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ شازیہ مری

ہم نے اسمبلی میں جو بل پاس کیا ہے اس میں کوئی بد نیتی شامل نہیں ہے۔ بیرسٹر ظفراللہ

نئے بل میں جو کچھ بھی اپوزیشن ڈالنا چاہتی ہے ہمیں تجاویز دے ہم کر دیں گے۔ بیرسٹر ظفراللہ

حکومت خود کہہ رہی تھی کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی پھر عجلت میں یہ بل کیوں پاس کروایا ہے۔ شازیہ مری

حکومت نے صرف ایک فیملی کے بچانے کے لئیے یہ بل پاس کیا ہے اپوزیشن کی رائے نہیں لی گئی۔ شازیہ مری

ایک طرف حکومت کہہ رہی ہے کہ اس نے نئے بل میں قوانین کو سخت کیا ہے جبکہ دوسری طرف صرف تین فیصد ٹیکس دے کر پیسہ وائٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عارف علوی

حکومت نے جو بل پاس کیا ہے اس قسم کے قوانین بنایں گے تو اور شکوک پیدا ہوں گے۔ شائق عثمانی

ہمارے ملک میں کبھی کسی کمشن کا نتیجہ سامنے نہیں آتا اوسامہ بن لادن کو مارنے پر بننے والا کمشن بہت اہم تھا لیکن نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ شائق عثمانی

انیس سو چھپن کے قانون کے مطابق تمام کمشن بنے مشرقی پاکستان کی علحیدگی کا کمشن بھی اس قانون کے تحت بنا تھا۔ بیرسٹر شائق عثمانی

ڈونلڈ ٹرمپ اور نواز شریف کے درمیان کوئی اتنی اہم بات نہیں ہوئی پاکستان میں اس بات کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ معید یوسف

حکومت نے جس طرح بل پاس کروایا ہے شک نہیں یقین ہو چلا ہے کہ حکومت بھاگ رہی ہے۔ شازیہ مری

اگر حکومت کمشن بنائے گی اور حکومت ہی فیصلہ کرے گی تو پھر کیا خاک انصاف ہو گا۔ شازیہ مری

NAEEM HUSSAIN

Cuckoo59

0332-4386868