7 March, 2017 16:20


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

07-MARCH-2017

پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کے لئیے آنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں عمران خان نے اچھے الفاظ استعمال نہیں کئیے انہیں معافی مانگنی چاہئیے۔ رانا ثنا اللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عمران خان کا ہمیشہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک نہیں ہوتا انہوں نے غیر مناسب الفاظ استعمال کئیے۔ رانا ثنا اللہ

عمران خان نہ پریس کانفرنس کر رہے تھے اور نہ کوئی بیان دے رہے تھے وہ چند صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ علی زیدی

اگر عمران خان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معزرت چاہتا ہوں۔ علی زیدی

عمران خان کی ڈائری میں شرمندگی اور معافی کے الفاظ نہیں ہیں۔مائزہ حمید

عمران خان کو پارلیمنٹ میں آ کر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئیے۔ مائزہ حمید

اگر عمران خان کچھ کرکٹرز کو نہیں بھی جانتے تب بھی ان کی عزت کرنی چاہئیے کیونکہ وہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے آئے۔ سعید غنی

مائزہ حمید کہہ رہی ہیں کہ عمران خان اپنے بیان پر معافی مانگیں خود انہوں نے ماڈل ٹاؤن کے واقع پر قوم سے معافی نہیں مانگی۔ علی زیدی

کرکٹ کی زبان میں پھٹیچر کی ٹرم استعمال کی جاتی ہے یہ کراچی کی ٹرم ہے۔ جاوید میانداد

نجم سیٹھی نے جھوٹ بولا کہ عمران خان کے بیان کی وجہ سے غیر ملکی کرکٹرز پاکستان نہیں آئے جبکہ انہوں نے اس کی تردید کر دی ہے۔ جاوید میانداد

پارلیمنٹ میں لڑائی ہوئی ساری دنیا نے دیکھا کسی نے معافی نہیں مانگی دنیا میں کیا تاثر گیا۔ جاوید میانداد

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔ سعید غنی

وزیرداخلہ تفریق کرتے ہیں کہ یہ مزہبی وائلنس ہے یہ نہیں ہے اور اگر مگر کرتے رہتے ہیں۔ سعید غنی

دہشت گردوں نے مسجدوں،فوجیوں، سیاست دانوں عورتوں اور بچوں پر حملے کئیے۔ سعید غنی

محمد صلی اللہ و علیہ وصلم اللہ کے حبیب ہیں ان کی شان میں گستاخی پر کسی سے رعایت نہیں ہونی چاہئیے۔ علی زیدی

کمپوٹرز پر فلٹر لگا کر رسول کریم صلی اللہ و علیہ وصلم کی شان میں گستاخی کے کلمات کو روکا جا سکتا ہے۔ علی زیدی

عدالت اس وقت حرکت میں آتی ہے جب ادارے فیل ہو جاتے ہیں۔ علی زیدی

دو ہزار آٹھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو پاکستان کے انیس علاقعے دہشت گردوں کے قبضے میں تھے جب چھوڑی تو صرف دو باقی رہ گئے تھے۔سعید غنی

پیپلز پارٹی نے جب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا تو مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے اس کی مخالفت کی تھی۔ سعید غنی

آج حکومت دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے تو پیپلز پارٹی اس کی حمایت کر رہی ہے۔ سعید غنی

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements