8 March, 2017 16:15


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

08-MARCH-2017

ایم کیو ایم کے علاوہ بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کے واپس جانے تک ملک میں مردم شماری نہ کروائی جائے۔ عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کراچی اور بلوچستان میں بہت سے غیر رجسٹرڈ غیر ملکی رہ رہے ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

مردم شماری سے پہلے بڑی آسانی سے غیر قانونی تارکین وطن کی گنتی کی جا سکتی ہے۔ عبدالقادر بلوچ

ملک میں سب سے زیادہ غیر قانونی افغان مہاجرین کراچی میں رہ رہے ہیں۔ نبیل گبول

ستر فیصد افغانی پیسے دے کر پاکستان کا شناختی کارڈ بنوا چکے ہیں۔ گبول

ہمیں اس وقت سب سے زیادہ خطرہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی کا ہے جسے بھارت ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ گبول

افغانیوں کا پیسے دے کر پاکستان کا شناختی کارڈ بنوا لینا ہماری حکومتوں کی نا اہلی ہے۔ عارف علوی

پاکستان چالیس سالوں سے دنیا میں افغان مہاجرین کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔عارف علوی

چوہدری نثار نے افغان مہاجرین کو ایک سال کی توسیع میری تجویز پر دی۔ عبدالقادر بلوچ

پچھلے سال ہم نے چھ لاکھ چالیس ہزار افغان مہاجرین کو واپس بھیجا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

ہماری حکومت نے دو سے تین لاکھ غیر قانونی شناختی کارڈز کو بلاک کیا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

مردم شماری نہیں روکنی چاہئیے اسی سے تو ہمیں پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کا پتہ چلے گا۔ عارف علوی

افغان مہاجرین انیس سو اناسی سے چوراسی تک پاکستان میں آئے میری وزارت کے پاس اس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے جسے نادرہ استعمال کر سکتا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

گوگل ایپس کے زریعے بھی گھروں اور رہنے والوں کی گنتی کی جا سکتی ہے۔ عارف علوی

میں سمجھتا ہوں کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کو کمشن پر ڈال دے گی۔ نبیل گبول

مجھے پاناما کیس میں نواز شریف کہیں نظر نہیں آ رہا سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو آسانی سے گھر بھیج دیا تھا وہ نواز شریف کو نہیں بھیجنا چاہتی۔نبیل گبول

سپریم کورٹ نے جس طرح نیب چیرمین پر ایک گھنٹہ جرح کی لگتا ہے کہ اب ان کے خلاف کاروائی کرے گی۔ عارف علوی

شریف خاندان کو سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ کسی ایک کہانی پر تو ٹکیں کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ۔ عارف علوی

سپریم کورٹ سے دو طرح کے فیصلے متوقع ہیں ایک کمشن بن جائے دوسرے نواز شریف کو سٹیپ ڈاؤن ہونے کا کہا جائے گا۔ عارف علوی

اندازہ لگایا جارہا ہے کیونکہ نواز شریف وزیراعلی رہے تین بار وزیراعظم بنے انہوں نے ناجائز دولت بنائی ہو گی۔ عبدالقادر بلوچ

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements