15 May, 2017 17:44


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

15-MAY-2017

جب دو ملکوں کے درمیان معاہدہ ہوتا ہے تو ہر فریق زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتا ہے سی پیک پر ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا ہے۔ نہال ہاشمی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ڈان نیوز کو مضمون چھاپنے سے پہلے سی پیک منصوبے کی تفصیلات طے ہونے کا انتظار کرنا چاہئیے تھا۔ نہال ہاشمی

بھارت میں چن کے سفیر کو کہا گیا کہ آپ ہر کام میں پاکستان فرسٹ رکھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں ہم چین فرسٹ رکھتے ہیں۔ شفقت محمود

ہماری حکومت کو چین کے ساتھ سی پیک منصوبے کی باریکیاں اور تحفظات خود طے کرنے چاہئییں۔ شفقت محمود

سی پیک ایک مثبت منصوبہ ہے اور پاکستان کو اس سے فائدہ ہو گا۔ شفقت محمود

ڈان نیوز نے سی پیک منصوبے کی تفصیلات کی تصدیق کئیے بغیر ہی مضمون چھاپ دیا ہے۔ ندیم جاوید

پاکستان کی زمہ داری گائی گئی ہے کہ وہ سٹڈی کرے کہ وہ کس طرح کم قیمت اشیا۶ تیار کر سکتا ہے۔ ندیم جاوید

پاکستان ایک منصوبے کی سی پیک کے تحت تیاری کر کے فائنل کیا ہے جس کے اکیس سٹیپس ہیں۔ ندیم جاوید

منصوبے میں زراعت، سیاحت، صنعتی تعاون اور فنانسنگ ارینجمنٹس ہیں۔ ندیم جاوید

احسن اقبال نے سی پیک پر ڈان نیوز کے مضون کو ڈان لیکس ٹو کہا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ پہلی لیک پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ شازیہ مری

حکومت کو چیزوں میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے شفافیت ہو تو پھر کسی لیک کی ضرورت پیش نہ آئے۔ شازیہ مری

ندیم جاوید صاحب بھی کم و بیش ڈان نیوز کے مضمون والی تفصیلات ہی بتا رہے ہیں۔ شازیہ مری

جو منصوبہ سامنے آیا ہے اس میں چین کے لئیے ون ون سیچوایشن ہے لیکن ہم نے اپنے مفاد کے لئیے کیا کیا ہے دیکھنے کی بات ہے۔ شازیہ مری

چاروں صوبوں کے وزرا اعلی بھی وزیراعظم کے ساتھ چین کے دورے پر گئے ہیں تو سب کے مشورے سے منصوبہ بنے گا۔ نہال ہاشمی

پاکستان کو اپنا مفاد دیکھنا چاہئیے چین کی بہت سی ایسی کمپنیاں پاسکتان آ چکی ہیں جن پر وہاں پابندی ہے۔ شفقت محمود

نندی پور اور سولر پارک منصوبوں میں ایسی چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا جن پر چین میں پابندی ہے۔ شفقت محمود

اگر ساری لیبر، انجینئیر اور تعمیراتی سامان چین سے آئے گا تو پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہو گا۔ شفقت محمود

چین اگر زراعت میں سرمایہ کاری کرتا ہے تو اس کا پاکستان کو کیا ملے گا۔ شفقت محمود

پاکستان نے سی پیک منصوبے میں اپنے لوگوں کے لئیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر سب سے زیادہ توجہ دی ہے۔ ندیم جاوید

سی پیک منصوبوں میں بیس فیصد ٹاپ مینیجمنٹ چین کی ہے جبکہ اسی فیصد پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ ندیم جاوید

چین کے صدر وہاں کرپشن کے خلاف بڑے اقدامات اٹھا رہے ہیں ہمیں بھی اکستان میں کرپشن کے خلاف کام کرنا ہو گا۔ شفقت محمود

چین کے ساتھ صنعتی تعاون کافی بڑھا ہے اس سال جولائی اور پھر دسمبر میں بجلی کی کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔ ندیم جاوید

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements