16 May, 2017 17:14


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

16-MAY-2017

جعلی پیر نے مجھے مارنے کی دھمکی دے کر میرے ساتھ دو بار زیادتی کی۔ عاصمہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں بیمار رہتی تھی تو مجھے بتایا گیا کہ ایک بابا ہے جس کے پاس جانے سے شفا ہو جاتی ہے۔ سمیرا

بابا نے مجھے دم تو نہیں کیا میہری ساتھ غلط باتیں کرنا شروع کر دیں تو میں نے گھر آ کر اس کے متعلق بتا دیا۔ سمیرا

ہم نے زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کا میڈیکل کروایا ہے ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ اختر عباس تھانیدار

ملزم فرار ہو چکا ہے اس کی گرفتاری کے لئیے ٹیم بھجوائی گئی ہے جلد گرفتار کر لیں گے۔ اختر عباس

جعلی پیروں کے مسئلے پر جتنی مرضی قانون سازی کرلیں آخری فیصلہ سوسائٹی نے خود کرنا ہے۔ نوید قمر

جعلی پیروں کے مسئلے کو ٹی وی پروگرام میں پیش کرنا بہت بڑی خدمت ہے عام طور پر ایسا نہیں کیا جاتا۔ مصدق ملک

لوگوں میں تعلیم کی کمی ہے ایک بڑے پروگرام میں اس مسئلے کو اٹھانا بہت اچھی بات ہے۔ اسد عمر

میں اس لئیے ایک سیاسی پراٹی بنانا چاہتا ہپوں تا کہ لوگوں کو لینڈ مافیا، بڑے زمیندار کے استحصال سے نجات ملے اور نوکریاں ملیں۔جواد احمد

کسی زمانے میں پیپلز پارٹی غریب آدمی کی بات کرتی تھی اب تو کوئی پارٹی نہیں کرتی۔ جواد احمد

پیپلز پارٹی کیوں تباہ ہوئی سب کو پتہ ہے اگر کوئی سوچتا ہے کہ وہ غریبوں کے لئیے کام کرے گی تو یہ خام خیالی ہے۔ جواد احمد

پیپلز پارٹی میں آج بھی نظریاتی لوگ موجود ہیں وہ ختم نہیں ہوئے ہیں۔ نوید قمر

میں جواد احمد کو مبارکباد دیتا ہوں وہ ایک اچھی سوچ کے ساتھ سیاست میں آئے ہیں۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی لیفٹ یا سنٹر کی سیاست کرنے کی وجہ سے زوال کا شکار نہیں ہوئی بلکہ ایسا نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اسد عمر

جواد احمد ہوں مسلم لیگ ن ہو یا پی ٹی آئی جو عوام کی سیاست کرے گا وہ کامیاب ہو گا۔ اسد عمر

میں سیاسی جماعت بنانے پر جواد احمد کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے لیفٹ کی رائٹ کی یا لبرلز کی سیاست کرنی ہے یہ فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔ مصدق ملک

مساوات ہماری سیاست کی بنیاد ہونا چاہئیے میری جماعت کا نام برابری پارٹی پاکستان ہو گا۔ جواد احمد

سی پیک منصوبوں پر کنفیوژن اس لئیے پیدا ہوتا ہے کیونکہ ہمیں ان کا ڈان نیوز سے پتہ چلتا ہے۔ اسد عمر

میں سی پیک پر قائمہ کمیٹی کا رکن ہوں لیکن احسن اقبال مجھ سے بھی معلومات شئیر نہیں کرتے۔ اسد عمر

سی پیک کی معلومات کو ہم سے شئیر نہیں کیا جاتا بلکہ خود مسلم لیگ ن والوں سے بھی شئیر نہیں کیا جاتا۔ نوید قمر

بتایا جا رہا ہے کہ زراعت کی سی پیک میں بہر زیادہ اہمیت ہو گی اور یہ بات ہمیں بتائی ہیں نہیں گئی ہے۔ نوید قمر

احسن اقبال نے سی پیک منصوبے کی تفصیلات اس لئیے نہیں بتایں کونکہ ابھی وہ فائنل نہیں ہوئی ہیں۔ مصدق ملک

چین میں بہت ایسی صنعتیں ہیں جن کی اب وہاں ضرورت نہیں ہے انہیں پاکستان میں منتقل کرنے کا بہت بڑا موقع ہے۔ مصدق ملک

پاکستان نے جس ملک کے ساتھ بھی تجارت کا معاہدہ کیا اس کا خسارہ بڑھ گیا کوینکہ ہم اپنا ہوم ورک نہیں کرتے۔ اسد عمر

پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری کاٹن کی ہے لیکن سی پیک کے تحت تمام فیکٹریاں چین میں لگیں گی۔ اسد عمر

سی پیک معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ چین اپنے صنعتی منصوبوں کی دہشت گردی سے خود حفاظت کرے گا یہ کیسے ہو گا اس پر معلومات شئیر کی جانی چاہئییں۔ نوید قمر

لوگ خوفزدہ ہیں کہ شاید کالونی ازم کی طرح چین پاکستان پر قبضہ کر لے گا ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ مصدق ملک

سی پیک ایک بہت اچھا منصوبہ ہے اس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا۔ اسد عمر

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements