9 June, 2017 04:05


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

08-JUNE-2017

جب جے آئی ٹی کا اعلان ہوا تھا تو مسلم لیگ ن والوں نے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نواز شریف کے ہوتے ادارے اپنا کام نہیں کر سکتے۔

مسلم لیگ ن ایک منظم سازش کے تحت کوشش کر رہی ہے کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنا دیا جائے۔

مسلم لیگ ن کا کبھی احتساب نہیں ہوا اب ہو رہا ہے تو شور کر رہے ہیں۔

میرے خیام میں سپریم کورٹ کو نواز شریف سے کہنا چائیے کہ جب تک تحقیقات ہو رہی ہیں وہ استعفی دیں۔

ہم سوچ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ سے درخواست کریں کہ وہ نواز شریف کو استعفی دینے کا کہے۔

نواز شریف جمخانہ کے زمانے سے امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلے ہیں لیکن اس دفعہ پھنس گئے ہیں۔

قطری شہزادے نے فلیٹ خرید کر دئیے نواز شریف کے بیٹوں کو کاروبار کروائے لیکن ایک بھی بنک رسید موجود نہیں ہے۔

میں نے دو ہزار دو کے الیکشن کے وقت بنی گالا کی زمین اور لندن فلیٹ ڈکلئیر کر دئیے تھے۔

انہوں نے میرا منہ بند کرنے کے لئیے میرے خلاف کیس کیا ہے میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

بنی گالا کی زمین جمائمہ کے نام پر خریدی گئی تھی اس نے جو رقم بھیجی تھی اس کی بنک رسیدیں بھی مل گی ہیں۔

ہم ملک سے باہر پاکستانیوں کے پاس جاتے ہیں اور ان سے پارٹی کے لیے فنڈز اکٹھے کرتے ہیں۔

ہم دو ہزار گیارہ میں پارٹی فنڈز کی آڈٹ رپورٹ الیکشن کمشن کو پیش کر چکے ہیں جسے وہ قبول کر چکا ہے۔

مسلم لیگ ن والے پاکستان کے بڑے بڑے کاروبار کرنے والوں سے پارٹی فنڈز لیتے ہیں۔

جب تک سیاسی خاندانوں کے لوگ ہماری جماعت میں نہیں آیں گے ہم الیکشن نہیں جیت سکتے۔

پاکستان میں الیکشن کے لئیے نو سو ٹکٹ جاری کرنے ہوتے ہیں اتنے سارے ایماندار لوگ ڈھونڈنا ممکن نہیں ہوتا۔

پارٹی کا سربراہ ایمنادار ہو تو نیچے کوئی کرپشن نہیں کر سکتا۔

پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا صرف ایک طریقہ ہے کہ اداروں کو مظبوط اور خود مختار بنایا جائے۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہم نے جو ٹیم بنائی تھی وہ ورلڈ کپ جیت گئی تھی۔

بھارت کا ڈومیسٹک سسٹم آئی پی اٰیل کی وجہ سے بہت اوپر جا چکا ہے۔

نواز شریف نے ہر ادارے کو تباہ کیا ہے دنیا میں کہیں بھی ملک کا وزیراعظم کرکٹ بورڈ کا چیرمین منتخب نہیں کرتا۔

احسان مانی جیسے شخص کو کرکٹ بورڈ کا چیرمین لگایں جسے کرکٹ کے سسٹم کی سمجھ ہے۔

میں پیشگوئی کر سکتا ہوں کہ نواز شریف جے آٗئی ٹی کے خلاف واردات کرے گا۔

اگر نواز شریف نے اب عدالت پر حملہ کیا تو ہم اس کے خلاف سڑکوں پر آیں گے۔

میرے خیال میں اسی سال الیکشن ہوں گے اور ہم اس کے لئیے پوری تیاری کر رہے ہیں۔

اسرائیل کا مسلم دنیا کا تقسیم کرنے کا ایک منصوبہ ہے ہمیں اس میں نہیں پڑنا چاہئیے۔

پاکستان کو مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے کے لئیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

افغانستان میں دہشت گردی ان کا اندر کا معاملہ ہے اور بھارت کا وہاں بہت اثر رسوخ ہے۔

ہم تنہا ہو چکے ہیں جس طرح نواز شریف کو سعودی عرب میں نظر انداز کیا گیا وہ بہت افسوسناک ہے۔

ملک کا کونسا مسئلہ ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے حل کیا ہے سوائے اشتہاروں کے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements