21 June, 2017 06:39


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

20-JUNE-2017

حومت کا ایک حربہ ہے وہ میڈیا کو جے آئی ٹی کے خلاف استعمال کر رہی ہے اس کا اثر پڑتا ہے۔ زاہد حسین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جے آئی ٹی بننے پر مسلم لیگ ن خوشی منائی تھی ان کا خیال تھا کہ کمیٹی اپنا کام پورا نہیں کر پائے گی ہمارا بھی یہی خیال تھا۔

جس طرح سے معاملات چل رہے ہیں امید ہے کہ جے آئی ٹی مقررہ وقت میں اپنا کام مکمل کر لے گی۔

جے آئی ٹی میں ملٹری انٹیلی جنس کو نہیں شامل کرنا چاہئیے تھا اس سے اعتراضات آتے ہیں لیکن حکومت کو جے آئی ٹی بنتے وقت اعتراض کر دینا چاہئیے تھا۔

فیصل آباد میں سما۶ کی ٹیم پر حملہ بہت افسوسناک ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری سیاسی جماعتوں میں برداشت کس حد تک کم ہوتی جا رہی ہے۔

جب آمریت میں ان کے خلاف ظلم ہوتا تھا تو میڈیا ان کے ساتھ کھڑا ہوتا تھا آج یہ میڈیا پرر تشدد کر رہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے بیانات نے اپنے ورکرز کا رویہ پر تشدد بنا دیا ہے۔

پنجاب حکومت کا کام ہے کہ وہ میڈیا کی ٹیم پر حملہ کرنے والوں کو پکڑے۔

سابق اٹارنی جرنل عرفان قادر نے کہا کہ

رحمان ملک اور سابق ایف آئی اے کے سربراہ کے پاس اگر پاناما کے ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کو انہیں ضرور بلانا چاہئیے۔

مسلم لیگ ن کے لیڈر جے آئی ٹی کے خلاف جو سخت زبان استعمال کر رہے ہیں عدالت اس کو روک سکتی ہے۔

نواز شریف نے جے آئی ٹی کو پتلیوں کا تماشہ کہا اس کا مطلب تو یہ ہے کہ عدالت اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔

عدالت کو مسلم لیگ ن کے لیڈروں کے خلاف ایکشن لینا چاہئیے۔

میڈیا پر حملہ ایک جرم ہے اس پر اب تک ایف آئی آر کٹ جانی چاہئیے تھی۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

جج رحمان ملک کی تحقیقاتی رپورٹ سے بہت متاثر تھے انہوں نے کہا تھا کہ اس میں پاناما کے متعلق بہت زیادہ ثبوت موجود ہیں۔

ایف آئی اے کے سابق سربراہ انعام الرحمان سہری کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن ان کے بارے میں بھی بہت سی باتیں کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کو انعام الحمان کی زاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے کی بجائے ان کے کام کے بارے میں بات کرنی چاہئیے،

سپریم کورٹ صبر سے کام لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کیا آئی بی والے پرائیویٹ جاسوس بن جاتے ہیں اور جے آئی ٹی کے ایک ممبر کے گھر کے گر د گھومے اور ان کو دھمکایا۔

حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے یہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پہلے دو ججوں نے کہا کہ نواز شریف کو نا اہل کر دیا جائے مجھے امید ہے کہ اب تمام ججوں کا یہی فیصلہ ہو گا۔

سما۶ کی ٹیم پر حملے کی میں سخت مزمت کرتا ہوں۔

میڈیا میں بھی ایسے لوگ ہیں جو ایڈورٹائز منٹ کی وجہ سے حکومت کے حق میں پالیسی بناتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ

ہمارے ملک کی سیاست میں انعام الرحمان سہری جیسے لوگ سامنے آتے رہتے ہیں۔

دھرنے ک دنوں میں بھی اسلیکشن کمشن کے ایک صاحب سامنے آ گئیے تھے کہ دھاندلی ہوئی تھی بعد میں پتہ چلا تھا کہ ان کا پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق ہے۔

انعام الرحمان کا ٹی وی انٹرویو کوئی ثبوت نہیں ہے وہ ثبوت عدالت میں پیش کریں تا کہ ہمارا وکیل اس کا جواب دے۔

آئی بی نے کہا تھا کہ انہوں نے جے آئی ٹی ممبران کے پس منظر کی معلومات لی تھیں کسی ایجنسی کو یہ اختیار نہیں ہونا چاہئیے سوائے اس کے کہ جج اس کے بارے میں کہے۔

میں فیصل آباد میں سما۶ کی تیم پر حملے کی پر زور مزمت کرتا ہوں۔

سما۶ کی ٹیم پر حملے کی ایف آئی آر کٹنی چاہئیے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/