30 June, 2017 04:00


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

29-JUNE-2017

حکمرانوں نے جمشید دستی کے ساتھ بہت برا سلوک کیا ہے یہ برے وقت سے ڈریں۔ آج کے واحد مہمان شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جمشید دستی آج ساری دنیا کے سامنے رویا ہے۔

نواز شریف پر بھی ایسا وقت آیا تو آواز اٹھاؤں گا۔

بلوچستان کے ایم پی اے مجید اچکزئی نے ایک پولیس والے کو نہیں ریاست کو کچلا ہے۔

مجید اچکزئی کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہئیے۔

شریف خاندان کے خلاف ثبوت بھی نکلیں گے اور تابوت بھی نکلیں گے۔

نواز شریف کے خلاف ہی نہیں شہباز شریف کے خلاف بھی مقدمات ہیں۔

الیکشن سے پہلے چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کر لینا چاہئیے لیکن فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔

عمران خان کو چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کر لینا چاہئیے ان کے ہر حلقے میں تین تین چار چار ہزار ووٹ ہیں۔

شریف خاندان کی کرپشن کی بات کریں تو اس کا داماد کہتا ہے کہ نظریہ پاکستان کو خطرہ ہے۔

نظریہ پاکستان ہمارے دلوں میں بستا ہے۔

نواز شریف نے پاناما کیس میں اپنے باپ اور بچوں دونوں کا ٹرائیل کروایا ہے۔

مسلم لیگ ن میں اس وقت تین گروپ بن چکے ہیں ایک اسحق ڈار کا، ایک چوہدری نثار اور ایک شہباز شریف کا ہے۔

مسلم لیگ ن کے پچیس سے تیس ایم این اے دوسری جماعتوں میں جانے کے لئیے تیار ہیں۔

ڈان لیکس پر فوج نے تدبر سے کام لیا۔

فوج کے اندر نواز شریف کے خلاف کتنی نفرت ہے اسے اس بات کا اندازہ نہیں ہے۔

ممتاز قادری اس وقت ایک سیاسی قوت بن چکا ہے اور اس کے ماننے والے ہمیں ووٹ دیں گے۔

تین بندوں کو نچوڑ لیں سارے حقائق سامنے آ جایں گے ان میں سے ایک سیف الرحمان دوسرا شیخ سعید ہے تیسرے کا نام ابھی نہیں بتاؤں گا۔

نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر جاتا ہے تو شیخ سعید میٹنگ میں ساتھ بیٹھتا ہے۔

شیخ سعید نواز شریف کا فرنٹ میں ہے۔

شہباز شریف مشرف کو گولی دیا کرتا تھا آج بھی فوج کو گولی دے رہا ہے۔

اسحق ڈار اور چوہدری نثار نواز شریف کے دائرہ اثر سے باہر ہیں۔

میں چاہتا ہوں کہ عمران خان جیسا ایماندار شخص قوم کے سامنے آئے۔

مسلم لیگ ن کا اگر کوئی مقابلہ کر سکتا ہے تو وہ صرف عمران خان ہے۔

جتنی کرپشن مسلم لیگ ن کے اس دور میں ہوئی ہے اتنی اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

نواز شریف کو سٹیپ ڈاؤن ہونا پڑا تو کبھی حمزہ شہباز کو وزیراعظم نہیں بنائے گا شاہد خاقان عباسی کو بنائے گا۔

میرا یقن ہے کہ چوہدری نثار اور نصیر اللہ بابر بد عنوان نہیں ہیں۔

آٹھ دس دن کی بات ہے گولی اندر ہو گی اور چوہا جالندھر ہو گا۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements