5 July, 2017 17:42


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

05-JULY-2017

جے آئی ٹی اپنے پہلے موقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔ رانا ثنا اللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جے آئی ٹی نے پہلے کہا تھا کہ ان کے لئیے تین راستے ہیں وہ پیش ہو جایں وڈیو لنک پر آ جایں یا ہمارے دو ممبران ان کا بیان لینے آ جایں۔

قطری شہزادے نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اس کے پاس آئے وہ اپنا بیان ریکارڈ کروا دے گا۔

مریم نواز نے آج توقع سے بڑھ کر خود کو متعارف کروایا ہے۔

پاناما کا کیس پاکستان کی ترقی کو روکنے کی ایک سازش ہے۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کٹھ پتلی ہیں جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ عمران خان نے دھرنے کے دنوں میں کہا تھا کہ جیوڈیشل کو ہو جائے گا۔

بیٹسمین باؤلر دونوں جایں گے اور وکٹ کیپر بھی جائے گا پروگرام کے بعد بتاؤں گا کہ یہ کس کی خواہش ہے۔

عارف علوی کی آواز میں ٹیپ موجود ہے جو سب کچھ بتا دے گی کہ سازش کون کر رہا ہے۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ ہمارے حق میں آئے یا خلاف ہم دونوں قسم کی صورت حال کے لئیے تیار ہیں۔

پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے کہا کہ

مسلم لیگ ن نے یہ طے کر لیا ہے کہ اب پارٹی کو مریم نواز لیڈ کرے گی۔

مریم نواز اب جلسے جلوس بھی کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور نواز شریف کے سینے میں کچھ راز ہیں وہ کھول دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے دماغ میں یہ بات ہے کہ ان کی پارٹی کو مائنس نواز شریف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن والے بتایں کہ ان کے خلاف سازش کون کر رہا ہے جنرل باجوہ یا ڈی جی آئی ایس آئی کر رہے ہیں۔

میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاناما کیس میں بیٹسمین بھی جائے گا اور باؤلر بھی جائے گا۔

ڈان لیکس سازش تھی اور وہ نظر بھی آتی تھی طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

رانا ثانا اللہ خود بھی جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن الیکشن کی تیاری کر رہی ہے موجودہ ایم این ایز کو کہہ دیا گیا ہے کہ آئیندہ الیکشن میں بھی وہی اس کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

مریم نواز نے آج سیاسی تقریر کی اور پورے پروٹوکول سے آئی جو ایک سوالیہ نشان ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاناما میں چار سو لوگوں کے نام تھے لیکن صرف ان کے خلاف کروائی کی گئی تو یہ زمہ داری ان کی تھی کہ کاروائی کرتے۔

قطری شہزادہ پاکستانی قوانین کے تحت اپنا بیان نہیں ریکارڈ کروانا چاہتا تو دستاویزات ہی دے دے۔

جب مریم نواز نے پاناما کو سازش کہا تھا تو ایک غیر ملکی صحافی نے جواب دیا تھا کہ یہ سازش نہیں ہے انٹرنیشنل معاملہ ہے۔

جاوید ہاشمی جو کہہ رہے ہیں وہ جھوٹ ہے اس کی تحقیقات کروا لیں۔

مسلم لیگ ن سینٹ کے الیکشن سے پہلے عام انتخابات نہیں کروائے گی۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements