6 July, 2017 17:24


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

06-JULY-2017

خاتون ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے انہیں مجبور کیا کہ وہ شہباز شریف کے استقبال کے لئیے چلیں۔ ڈاکٹر شعیب کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل کو واقع کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے اس کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اسد عمر نے کہا کہ

مریم نواز کو با عزت طریقے سے محفوظ ماحول میں جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کا موقع دیا گیا۔

ساہیوال میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں اکیلی خاتون ڈاکٹر کے کمرے میں تین مرد گئے وہ روکتی رہی لیکن وہ نہیں رکے۔

میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگ ن والے اب اس واقع پر کیا کہیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے پسند کر کے خاتون ڈاکٹرز کو شہباز شریف کا استقبال کرنے کے لئیے چنا۔

جے آئی ٹی کے بنچ نے کہا تھا کہ جرح کئیے بغیر قطری شہزادے کے خط کی حیثیت صفر ہو گی۔

قانون کے مطابق کسی دوسرے ملک یا کمپنی سے پارٹی کے لئیے فنڈز نہیں لئیے جا سکتے۔

اگر کسی جماعت نے باہر سے پیسے لئیے ہوں تو الیکشن کمشن کا قانون کہتا ہے کہ وہ سرکاری خزانے میں جمع کروائے جایں گے۔

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ادارے سو رہے ہیں تو پھر اسے اداروں کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہئیے۔

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ

میں ساہیوال میں اسسٹنٹ کمشنر کے خاتون ڈاکٹرز کے ساتھ روئیے پر حیرت زدہ ہو گئی ہوں۔

جو کچھ ساہیوال میڈیکل کالج میں ہوا وہ جنسی ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

جے آئی ٹی کو مسلم لیگ ن نے سیاسی رنگ دے دیا ہے اور محاز آرائی کا ماحول بنا دیا ہے۔

ہر سیاسی جماعت ملک سے اور ملک کے باہر سے اپنے چاہنے والوں سے پارٹی کے لئیے فنڈز اکٹھا کرتی ہے۔

سپریم کورٹ کو کام نہ کرنے والے اداروں کا پتہ چل چکا ہے اب وہ ان کے خلاف کاروائی کرے۔

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ

ہمارا خیال ہے کہ جے آئی ٹی کو ریاست کی طاقت دے دی گئی ہے۔

جے آئی ٹی اگر پاکستانی سفارت خانے میں قطری شہزادے سے سوالات کرے تو وہ بھی پاکستانی سر زمین کی طرح ہی ہے۔

عمران خان نے مشرف دور میں ایمنسٹی ملنے کے بعد اپنے اثاثے ظاہر کئیے اس کا مطلب ہے کہ پہلے انہوں نے چھپائے ہوئے تھے۔

مشرف دور میں ہونے والے الیکشن میں عمران خان نے اپنے اور جمائما کے اثاثے ظاہر نہیں کئیے تھے۔

جس ادارے نے بھی غیر قانونی کام کیا ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے ہمیں اداروں کو مظبوط کرنا ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements