20 July, 2017 17:16


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

20-JULY-2017

میری رائے ہے عدالت کا فیصلہ آنے دیں اپنی رائے قائم کرنا اچھی بات نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جعلسازی کرنے پر سزا ہوتی ہے اور جس نے کی ہے اسے ضرور سزا ہونی چاہئیے۔

ہم نواز شریف اور اس کے بچوں کا اس لئیے دفاع کرتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ حق پر ہیں۔

نواز شریف کی طرح باقی لوگوں کو بھی اسی معیار کے پراسس سے گزرنا ہو گا۔

سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی اسے مانیں گے اور ملکمل طور پر لاگو کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ

نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ احتساب کو نہیں مانتے یہ بات یوسف رضا گیلانی نے کہی ہوتی تو ان پر توہین عدالت لگا دی جاتی۔

سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن والے روز مینا بازار لگاتے ہیں اور پاناما کیس کو پتلی تماشہ کہتے ہیں۔

پانی سر سے گزر چکا ہے لیکن مسلم لیگ ن نے اپنے سیاسی تکبر میں کچھ نہیں کیا کہ کچھ نہیں ہو گا۔

مسلم لیگ ن میں بہت سے لوگ شیروانیاں تیار کئیے بیٹھے ہیں دھڑے بن رہے ہیں۔

نواز شریف نے مختلف منصوبوں میں جو کرپشن کی ہے اس پر ایک علحیدہ پروگرام ہونا چاہئیے۔

مسلم لیگ ن والے روز دھمکیاں دیتے ہیں یا تو یہ فوج کو دھمکیاں دیتے ہیں یا پھر عدلیہ کو دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

عدالت نے آج کہا ہے کہ شریف خاندان نے دستاویزات میں جعلسازی کی ہوئی ہے جو بہت افسوسناک ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ فلیٹس کیسے خریدے یا قرضہ کیسے ادا کیا تو جواب تھا کہ کسی نہ کسی طرح کر لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کہتی رہی کہ پی ٹی آئی پاناما کیس کو ثابت کرے گی کم از کم کوئی دستاویز تو پیش کرتے۔

نواز شریف بار بار پوچھتے ہیں کہ ان کے خلاف کرپشن کے کونسے مقدمات ہیں تو ان کے خلاف کرپشن کے بتیس مقدمات ہیں۔

نواز شریف کے خلاف مقدمات بنے مگر مشرف کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ ہو گئی تھی۔

مسلم لیگ ن والے سمجھتے تھے کہ پاناما کا کیس اتنا آگے نہیں جائے گا جتنا چلا گیا ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements