26 July, 2017 06:42


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

25-JULY-2017

ہم کرائے پر رہتے ہیں غربت اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میرے خاوند نے بچے کو پندرہ ہزار میں بیچ دیا۔ کز بانو کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرے خاوند نے میرے پوچھے بغیر بچے کو بیچ دیا مجھے پتہ چلا تو پولیس سٹیشن چلی گئی۔

میرا خاوند نشہ کرتا ہے لیکن بچہ اس نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیچا۔

ایس ایس پی ٹنڈو الہ یار نے کہا کہ

کز بانو ہمارے پاس تھانے میں آئی اور شکایت کی کہ دو روز پہلے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جسے اس کے خاوند نے پندرہ ہزار میں بیچ دیا۔

پولیس نے فوری طور پر کاروائی کر کے بچہ خریدنے والی فیملی کو بھی گرفتار کر لیا اور بچہ بھی بازیاب کروا لیا۔

ابتدائی رپورٹ میں کز بانو نے بتایا کہ اس کا شوہر لوفر ہے اور ڈرگ استعمال کرتا ہے اس لئیے اس نے بچہ بیچ دیا۔

تحقیقات ہوں گی تو حقیقت سامنے آ جائے گی ویسے بچہ بیچنے کی وجہ غربت ہی لگتی ہے۔

بچہ خریدنے والی فیملی کہتی ہے کہ انہوں نے بچے کے والد کو ہسپتال کا بل ادا کرنے کے لئیے پیسے دئیے بچے کا والد بھی اس بات کی تصدیق کر رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ

مجھے بچہ بیچنے کے واقع سے افسوس ہوا اور وجہ غربت ہی ہے۔

میرے خیال میں گیلپ نے پاناما کیس آنے کے فوری بعد سروے کیا ابھی نہیں کیا۔

نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد ان کے سیاست سے نکل جانے کی وجہ سے اور قسم کا اثر پڑے گا۔

میری پہلے دن سے رائے ہے کہ نواز شریف چلے جایں تا کہ ان کی سیاست کو زیادہ نقصان نہ ہو۔

مسلم لیگ ن کرپشن کی خود ساختہ تعریف پیش کر رہی ہے کہ میاں صاحب کا کسی چیز میں نام نہیں آ رہا۔

حدیبہ کا کیس کھلا تو نواز شریف کے خلاف بہت سے ثبوت سامنے آ جایں گے۔

پی ٹی آئی کے اسد عمر نے کہا کہ

دنیا میں انتہائی غربت نوے فیصد کم ہوئی ہے لیکن پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

پاکستان میں مراعات ایک چھوٹے سے طبقے کے لئیے رہ گئی ہیں۔

اگر لوگوں سے شہباز شریف کی بجائے چوہدری نثار کو وزیراعظم نامزد کرنے کے متعلق پوچھا جاتا تو ان کی قبولیت زیادہ نکل آتی۔

نواز شریف کے متعلق لوگوں کی رائے میں فیصلہ آنے کے ایک دن پہلے اور تین مہینے بعد زمین آسمان کا فرق ہو گا۔

نواز شریف کے متعلق لوگوں کی رائے میں تبدیلی کا انحصار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہو گا کہ وہ کس قسم کا ہو گا۔

مریم نواز کے جانشین بن جانے کی وجہ سے شہباز شریف کا تھوڑا بہت دل بھرا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر بچے اپنی جائیداد ثابت نہ کر سکے تو پبلک آفس ہولڈر کو پکڑا جائے گا۔

عمران خان نے اپنے چالیس سال کے ثبوت بنک ٹرانزیکشن کے ساتھ عدالت میں پیش کر دئیے ہیں۔

نواز شریف اگر سفری سہولت کے لئیے جھوٹ بول کر دبئی کا اقامہ لے سکتے ہیں تو اپنی اربوں کی جائیداد بچانے کے لئیے جعلی دستاویزات بھی پیش کر سکتے ہیں۔

گیلپ سروے کے اعجاز شفیع نے کہا کہ

پاکستان کے آدھے لوگ کہتے ہیں کہ نواز شریف استعفی دے دیں جبکہ آدھے چاہتے ہیں کہ وہ اپنا کیس لڑیں۔

ہم نے پوچھا کہ اگر نواز شریف شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کر دیں تو انسٹھ فیصد نے اس کی حمایت کی۔

مختلف اداروں کے متعلق پوچھے گئے سوال پر اناسی فیصد لوگوں نے فوج اور عدلیہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

ہم نے پوچھا کہ عام آدمی پر کتنا اعتماد ہے اور سیاست دانوں پر کتنا ہے تو دونوں پر اکسٹھ فیصد تھا۔

بیس سال پہلے سیاست دانوں اور پولیس پر اکتیس فیصد لوگ اعتماد کرتے تھے جو اب بہتر ہوا ہے۔

پنجاب میں دس فیصد لوگ کہتے ہیں کہ پاناما کیس کے بعد وہ اب مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ

جے آئی ٹی کے متنازع ہو جانے کہ وجہ سے لوگوں کی رائے آئی ہے کہ نواز شریف کو کیس لڑنا چاہئیے۔

سپریم کورٹ کے ججوں نے کہا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو نہیں مانتے۔

نواز شریف کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوا کہ جس کی وجہ سے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

عمران خان پہلے کہتے رہے کہ بنی گالہ کے لئیے پیسے جمائما نے دئیے لیکن اب کہہ رہے ہیں کہ راشد خان نے دئیے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements