26 July, 2017 17:41


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

26-JULY-2017

میرے بیٹے پر الزام لگایا گیا کہ اس نے کسی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے اور کہا کہ تم اپنی بیٹی کو لے کر آؤ۔ ملتان میں پنچائیت کے فیصلے سے زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی والدہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مجھے کہا گیا کہ اپنی کنواری لڑکی کو لے کر آؤ۔

چار لوگ اسلحہ لے کر باہر کھڑے رہے اور اندر میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی جاتی رہی۔

میری بچی روتی چلاتی رہی لیکن کسی کو اس پر رحم نہیں آیا۔

میری بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے کا نام اشفاق ہے اور اس کے رشتہ دار ہی بنوقیں تان کر کھڑے رہے۔

میری وزیراعظم اور وزیراعلی سے درخواست ہے کہ میری مدد کریں۔ متاثرہ لڑکی

سی پی او ملتان احسن یونس نے کہا کہ

ملتان میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا فیصلہ دینے والی پنچائیت میں ستائیس لوگ شامل ہیں۔

ابھی تک پنچائیت میں شامل سولہ مرد اور چار خواتین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پنچائیت میں شامل باقی سات لوگوں کے لئیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

میڈیکل رپورٹ اور ڈی این اے کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن نے کہا کہ

ملتان میں پنچائیت کے فیصلے سے لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقع بہت ہی افسوسناک ہے۔

ملتان جیسے واقعات ہر جگہ ہو رہے ہیں لیکن پنجاب کی گڈ گورننس کے خلاف کچھ بولا نہیں جا سکتا۔

پہلی مرتبہ ایک شخص جسے ایک ادارے نے پروموٹ کیا اور دوسرے ادروں نے اسے آگے بڑھایا قانون کی گرفت میں آیا ہے۔

اگر طاقتور کو سزا نہیں دینی تو پھر بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپے لوگوں کو بھی چھوڑ دیں۔

وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوتا تو عدالت اب تک سوو موٹو نوٹس لے کر اسے فارغ کر چکی ہوتی۔

جس کے حق میں بھی ہوا ججوں کا فیصلہ بولے گا یہ فیصلہ ہماری تاریخ کا ٹرننگ پوائنٹ ہو گا۔

نواز شریف یہ تو بتاتے ہیں کہ بھٹو نے ان کی فیکٹری پر قبضہ کر لیا تھا لیکن یہ نہیں بتاتے کہ ضیاالحق نے فیکٹری واپس کر دی تھی۔

اگر اتفاق گروپ کو بچایا گیا تو پھر ملک میں اور لوگوں میں اتفاق نہیں رہے گا۔

پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ

ملتان میں لڑکی کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کو ختم کرنے کی زمہ داری ہم سب کی ہے۔

سول معاملات میں پنچائیت فیصلہ کرے لیکن کرمنل مقدمات میں نہیں کرنے چاہئییں۔

میں جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ججوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو تمام تر پریشر کے باوجود کھڑے رہے۔

ماضی میں نواز شریف نے ایک جج کی بیوی کو لندن پیسے بھجوائے تو اس نے کہا کہ پیسے ڈالرز میں ہیں پونڈز ہونے چاہئیے تھے۔

میں نے ایس ای سی پی کے چیرمین سے پوچھا کہ کیا آپ نے نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیں تو اس نے کہا کہ یہ اس کے اختیار میں نہیں ہے۔

مودی پاناما کے پنتالیس فیصد پیسے واپس لا چکا ہے ہماری حکومت ٹال مٹول کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ

ملتان کے واقع میں پنچائیت میں شامل مردوں کے ساتھ عورتوں نے بھی فیصلہ دیا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی جائے۔

ہماری وہ روایات جن میں عورتوں اور اقلیتوں کے ساتھ زیادتی کی جائے ختم ہونی چاہئییں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں دس ارب روپے کی آفر کی گئی لیکن آفر کرنے والے کا نام نہیں بتاتے۔

اب عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ججوں کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن نام نہیں بتا رہے۔

پاناما میں شامل تمام لوگوں کو ایف بی آر نے نوٹسز بھجوا دئیے ہیں اب وہ ان کا جواب دیں گے۔

اگر ہم آف شور کمپنی بنایں تو حرام لیکن جہانگیر ترین بنایں تو حلال ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements