9 August, 2017 05:10


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

08-AUGUST-2017

جب یوسف رضا گیلانی کو اترا گیا تو نواز شریف نے کہا تھا کہ ٹھیک ہوا ہے نیچے اترو اور آج کہہ رہے ہیں کہ غلط ہوا تھا۔ شیریں مزاری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ضیا۶الحق دور میں نواز شریف اور چار اور لوگوں کو پانچ پیارے کہا جاتا تھا۔

نواز شریف کی سیاسی پیدائش ایک ڈکٹیٹر کے ہاں ہوئی تھی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج بھی نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں انہوں نے خود اپنی وزارت عظمی کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

جمہوریت کسی ایک شخص کا نہیں ایک سسٹم کا نام ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمی سے ہٹایا گیا تو وہ آرام سے گھر چلے گئے پیپلز پارٹی نے کوئی اودھم نہیں مچایا۔

نواز شریف کہتے تھے کنٹینر پر چڑھ کر جمہوریت نہیں آ سکتی اب کل وہ خود کنٹینر پر چڑھیں گے۔

نواز شریف کی ریلی کے لئیے سرکاری وسائل استعمال کئیے جا رہے ہیں۔

طاہرالقادری کے بارے میں میرے خٰیالات واضع ہیں لیکن سانحہ مادل ٹاؤن میں انصاف ہونا چاہئیے تحقیقات کی رپورٹ پبلک کی جائے۔

پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ

نواز شریف محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف ہر سازش میں ملوث تھے۔

نواز شریف کہتے ہیں کہ ماضی میں کوئی اور قانون تھا اور اب ان کے لئیے اور ہونا چاہئیے۔

روز کہتے ہیں ان کے خلاف سازش ہوئی ہے کون لوگ ہیں جو سازش کر رہے ہیں اور آج مکا کس کو دکھا رہے تھے۔

مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ جب ان کی حکومت ہوتی ہے تو ملک میں جمہوریت ہوتی ہے کسی اور کی ہو تو نہیں ہوتی۔

حکومت جو ریلی نکال رہی ہے یہ ملک کو تصادم کی طرف لے جا رہی ہے۔

نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کوئی نہیں نکال سکتا اور اب وہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

سیف الرحمان نے جو کچھ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا وہ کسی اور جماعت کے ساتھ نہیں کیا۔

نواز شریف کی ریلی کے لئیے سرکاری وسائل استعمال کئیے جا رہے ہیں راستے میں پولیس کی ستائیس ہزار گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔

ہمارے دور میں مسلم لیگ ن نے ریلیاں نکالیں جلسے کئیے ہم نے ان کے خلاف کچھ نہیں کیا بلکہ ان کو بہت اچھے طریقے سے ہینڈل کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے محسن نواز رانجھا نے کہا کہ

نواز شریف کا مکا عوام کے مینڈیٹ کا تھا پاکستان میں جمہوریت کی کوئی قدرو منزلت نہیں ہے۔

نواز شریف نے مکا ان لوگوں کودکھایا ہے جن کی داڑھی میں تنکا ہے۔

نواز شریف کی ریلی میں پورے ملک سے لوگ آ رہے ہیں میڈیا کو ہیلی کاپٹر سے فوٹیج لینی پڑے گی۔

طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وہ اپنے لوگ لے کر داتا صاحب کے باہر کھڑے ہوں گے کیا یہ لا قانونیت نہیں ہے۔

طاہرالقادری ہینڈلر ہیں انہیں خود بھی پتہ نہیں ہے کہ ان کے ہینڈلرز کون ہیں۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements