11 August, 2017 04:57


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

10-AUGUST-2017

مسلم لیگ ن والے سمجھتے تھے کہ نواز شریف نکلیں گے تو لوگ باہر سڑکوں پر نکل آیں گے لیکن یہ بھول گئے کہ وہ ایک ڈکٹیٹر کی گود میں پیدا ہوئے۔ جہانگیر ترین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف نے پاور میں سیاست سیکھی ہے انہوں نے کبھی عوامی سیاست نہیں کی ہے۔

لوگ نواز شریف کے ساتھ نہیں نکلے گلگت بلتستان، کشمیر سے لوگ آئے اور امیر مقام خٰیبر پختونخواہ سے لوگ لے کر آیا ہوا تھا۔

نواز شریف لاکھ کہے اسے کمپنی سے تنخواہ لینے کے جرم میں نکالا گیا ہے لوگوں کو پاناما کیس کا پتہ ہے۔

نواز شریف اسٹیبلشمنت کی پیداوار ہے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے اقتدار میں آیا اور اسی کے خلاف بولتا ہے۔

آج پنجاب ہاؤس میں اجلاس ہوا نواز شریف نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ لوگ کدھر ہیں کیوں باہر نہیں نکلے سب سے زیادہ حنیف عباسی پر تنقید ہوئی۔

لوگ باہر نہیں نکلے تو انہوں نے گاڑی ایک سو بیس میل کی رفتار سے بھگائی اور کنٹینر پتہ نہیں کہاں رہ گیا۔

عوام کرپشن کے لئیے ووٹ نہیں دیتے کہ میں نے آپ کو ووٹ دے دیا ہے اب جس طرح چاہیں ملک کو لوٹیں۔

نواز شریف جب پاور میں آتے ہیں تو پورے سسٹم کو اپنے لئیے استعمال کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن والے کہتے ہیں شہباز شریف بڑا ایڈمنسٹریٹر ہے اس نے صحت تعلیم سکولوں کے لئیے کیا کیا ہے صرف ٹھیکے دیتا ہے۔

محمد خان جونیجو کی حکومت ختم کرنے میں نواز شریف کا سب سے بڑا کردار تھا بینظیر بھٹو کی دو حکومتوں کو ختم کرنے میں بھی ان کا کاردار تھا۔

نواز شریف نے ادروں کو آزاد نہیں ہونے دیا یہ آرمی چیف بھی آئی جی پنجاب پولیس کی طرح کا چاہتے ہیں۔

ہر گزرنے والے دن کے ساتھ نواز شریف کی پاور میں کمی ہو رہی ہے اور آہستہ آہستہ اور کمی ہو جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے اندر سیریس قسم کی تقسیم ہو چکی ہے چوہدری نثار ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔

جہلم جہاں نواز شریف نے تقریر کی دس ضلعوں سے لوگ اکٹھے کئیے گئے تھے۔

شہباز شریف کی بیگم نواز شریف کے خلاف ٹویٹس کر رہی ہے ان کا فیملی میں سخت اختلاف ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ

نواز شریف تقریریں کر رہے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ججوں کا فیصلہ غلط ہے یہ پہلے ہی لکھا گیا تھا اور یہ کسی اور نے لکھا تھا۔

نواز شریف آ بیل مجھے مار والی بات کر رہے ہیں لیکن بیل کا مارنا نہیں چاہئیے۔

نواز شریف ریویو میں جا رہے ہیں یہ جایں گے تو ہم بھی جایں گے۔

نواز شریف ضیا۶الحق کے اس فیصلے کی پیداوار ہے جس میں بھٹو کو پھانسی ہوئی۔

ریلی کے لئیے گلگت بلتستان اور کشمیر کی پولیس کے لوگ لائے گئے جو رات پنڈی کے ہوٹلوں میں سوئے۔

تیرہ اگست کو ہم لیاقت باغ پنڈی میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں اور اس کے لئیے میں سب کو دعوت دے رہا ہوں۔

اگلے مہینے نواز شریف کے مقدمات لگیں گے تو قوم کو پتہ چل جائے گا۔

مسلم لیگ ن والوں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملتا تو میری دولت اور جہاز کو بیچ میں لے آتے ہیں۔

ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے ابھی تو نواز شریف کے خلاف کرپشن کے مقدمات آنے ہیں۔

برٹش ورجن آئی لینڈ نے پاناما کی دستاویزات کی تصدیق کی ہے کہ یہ درست ہیں مسلم لیگ ن والے کہتے تھے کہ یہ پی ٹی آئی نے بنائی ہیں۔

یو اے ای کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف نے پانچ مہینے کی تنخواہ لی ہوئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے مفتاح نے کہا کہ

پانچ ججوں نے میاں صاحب کو اس بات پر نا اہل قرار دے دیا ہے کہ انہوں نے اپنے بچے کی کمپنی سے جو تنخواہ نہیں لی تھی ڈکلیر نہیں کی۔

نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن کسی جماعت نے آج تک یہ نہیں بتایا کہ میاں صاحب نے کہاں کرپشن کی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ بھٹو صاحب کے خلاف آنے والا فیصلہ، ضیاالحق اور مشرف کے لئیے فیـصلہ آیا تھا ویسے ہی نواز شریف کے خلاف فیصلہ بھی ٹھیک نہیں ہے۔

بندے ریلی میں نواز شریف کے ساتھ ہیں لیکن کچھ چینلز کو نظر نہیں آ رہے۔

ہماری جماعت میں کوئی اختلاف نہیں ہے پی ٹی آئی کی طرح جہانگیر ترین جیسے پیسے والوں کا الگ گروپ نہیں ہے۔

http://naeemmalik.wordpress.com/

Advertisements