NADEEM MALIK LIVE
20-02-2019
نیب چیرمین کا یہ بیان درست ہے کہ لوگ نیب کے قانون کو نہیں سمجھے کیونکہ انہوں نے موجود قانون کا نفاذ کرنا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو
نیب قانون کے مطابق وہ چاہے تو کسی کو گرفتار کرے یا نہ کرے تو انہوں نے آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا۔
حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کرنا چاہتے تھے لیکن نہیں کیا کہ ضرورت نہیں ہے۔
علیم خان کو گرفتار کر کے ریفرنس کی تیاری کی جارہی ہے یہ اس کے بغیر بھی ممکن تھا۔
یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ علیم خان کے پچھلے تین ماہ سے فون ٹیپ ہو رہے تھے وہ وزیراعلی پنجاب کو راستے سے ہٹانا چاہتے تھے۔
اگر علیم خان کو رگڑا ملا تو پی ٹی آئی کے پچیس تیس لوگ ٹوٹ جایں گے۔
علیم خان کی گرفتاری عمران خان کے کہنے پر ہوئی ہے۔
ہمارے دور میں نیب قانون میں اس لئیے اصلاحات نہ ہو سکیں کیونکہ اتفاق رائے نہیں تھا۔
قانون کے مطابق سراج درنی کے گھر کی تلاشی ان کی موجودگی میں ہی ہو سکتی ہے۔
پی ٹی آئی کی زرتاج گل نے کہا کہ
جب بھی نیب کسی بڑے بندے کو پکڑتا ہے تو شور مچ جاتا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔
زرداری کو مسلم لیگ ن نے جیل میں ڈالا تھا بعد میں انہوں نے کہا کہ سیف الرحمان نے ان کے پاؤں میں بیٹھ کر معافی مانگی۔
آغا سراج درانی کے خلاف کیس ہماری حکومت نے نہیں بنایا نہ ہم نے ان کو گرفتار کیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے نیب کے قانون کو کیوں ٹھیک نہیں کیا جبکہ ان کے پاس دو تہائی اکثریت تھی۔
زرداری نے جب اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دیا تھا تو کہا تھا کہ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو بڑے بھائی (نواز شریف) غائب تھے۔
پی ٹی آئی میں کوئی بھی پارٹی کا چیرمین بن سکتا ہے لیکن مسلم لیگ ن میں اگر شہباز شریف وزیراعلی نہیں رہا تو اپوزیشن لیڈر بھی وہی بنے گا۔
شہباز شریف جب وزیراعلی نہیں رہے تو اب حمزہ شہباز پبجاب میں لیڈ کریں گے۔
نیب قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے لیکن اپوزیشن قانون سازی کی بجائے دوسری باتوں میں مصروف رہتی ہے۔
حکومت منی لانڈرنگ کے خلاف بہت اچھے قوانین لا رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ
آغا سراج درانی کو گرفتار کرنا بہت افسوسناک ہے۔
عدلت نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے میں ملوث لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں۔
نیب کو حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنا چاہئیے تھا۔
پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ نے کہا کہ
سراج درانی کے گھر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور اس کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
گھر کی خواتین کئی گھنٹوں سے بھوکی ہیں ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہئیے۔
http://nadeemmalik.wordpress.com/