10 January, 2017 16:16


NADEEM MALIK LIVE

www.samaa.tv/videos/NadeemMalik

10-JANUARY-2017

تین سال ہو گئےہیں لیکن چودہ خاندانوں کو انصاف نہیں ملا۔ سعد ملک بھائی فضا ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

قاتل پکڑے جا چکے ہیں لیکن اب تک ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا سعد ملک

میری وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل ہے کہ انسانیت کے ناطے ہمارا کیس ملٹری کورٹ کو بھیج دیں۔ سعد ملک

ہمارے ملک کےسیاست دانوں کو قومی مسائل پر تو اکٹھا ہونا چاہئیے۔ سعد ملک

ہمارے سیاست دان ہمارے گھر آ کر فاتحہ ہی پڑھ لیتے ہمیں حوصلہ ہو جاتا۔ سعد ملک

ہمارے ملک کا یہی مسئلہ ہے کہ انصاف نہیں ملتا اور غریب کو تو بالکل بھی نہیں ملتا۔ عارف علوی

سن سیٹ کلاز ختم ہو گئی لیکن عدالتی نظام میں کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں۔عارف علوی

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عدالتی نظام میں اصلاحات کرنے کی پوری کوشش کی۔ مائزہ حمید

عدالتیں دھرنوں کی وجہ سے کام نہیں کر پاتیں ان کے پاس کوئی اور کام کرنے کا وقت ہی نہیں ہوتا۔ مائزہ حمید

ملٹری کورٹس بھی دہشت گردوں کے خلاف انصاف فراہم نہیں کر سکیں۔ شہلا رضا

ملٹری کورٹس کے قانون کو ایک کالے قانون کے طور پر استعمال کیا گیا۔ شہلا رضا

ملٹری کورٹس نے بہت سے لوگوں کو زاتی وجوہات پر قتل کرنے کی وجہ سے بھی سزایں دیں شہلا رضا

ہمارے سیاست دان چاہتے ہیں کہ حکومت وہ کریں لیکن فرائض کوئی اور انجام دے۔ عمر چیمہ

ملٹری کورٹس کا بننا عدالتی نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ عمر چیمہ

ہمارے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلے کرنے والے ججوں کو تحفظ ملنا چاہئیے۔ عمر چیمہ

ہارون اختر کو باہر سے ستر کروڑ روپے آئے میں نے پوچھا کہ پیسے کہاں سے آئے ہیں تو کہنے لگے قانون کے مطابق آپ یہ بات نہیں پوچھ سکتے۔ عمر چیمہ

میں نے کہا مجھے رضاکارانہ طور پر ہی بتا دیں پیسے کہاں سے آئے ہیں تو کہنے لگے چیک کر کے بتاؤں گا کہ کس نے بھیجے ہیں۔ عمر چیمہ

اندازہ کریں کہ ہارون اختر کو ستر کروڑ روپے آئے اور کہتے ہیں کہ انہیں یہ نہیں پتہ کس نے بھیجے ہیں چیک کر کے بتایں گے۔عمر چیمہ

تین سال ہو گئے ہیں لیکن ہارون اختر اب تک چیک نہیں کر پائے کہ انہیں ستر کروڑ روپے کس نے بھیجے تھے۔ عمر چیمہ

پارلیمنٹ قانون میں اصلاحات کر دے لیکن اپوزیشن اسمبلی میں ہی نہیں آتی۔ مائزہ حمید

پاکستان کے مسائل کی حکومت میں رہنے والی سول اور فوجی دونوں حکومتیں زمہ دار ہیں۔عارف علوی

مشرف کا دو ہزار ایک کا قانون اب تک نہیں تبدیل کیا گیا تو یہ سیاست دانوں کا قصور ہے۔عارف علوی

پاکستان کے وزیراعظم کبھی اسمبلی میں آنا ہی پسند نہیں کرتے تو قانون سازی کیسے ہو سکتی ہے۔ شہلا رضا

رحمان ملک کا نام بھی پاناما میں شامل ہے انہوں نے آئی سی آئی جے کو لکھا کہ آپ کا نمائیندہ لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے انہوں نے وہ خط مجھے بھیج دیا۔ عمر چیمہ

رحمان ملک اور علیم خان دونوں کے نام پاناما لیکس میں موجود ہیں۔ عمر چیمہ

مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کے پاناما دستاویزات پر جعلی دستخط ہیں حالانکہ ان کے دستخط تمام دستاویزات پر ایک ہی جیسے ہیں۔ عمر چیمہ

پی ٹی آئی پاناما لیکس پر جو ثابت کرنا چاہتی تھی وہ شریف خاندان نے خود مان کر ثابت کر دیا ہے۔ عارف علوی

عدالت سے پاناما لیکس کا فیصلہ نہیں آئے عدالتوں نے کبھی بھی نواز شریف کے خلاف فیصلے نہیں دئیے۔ شہلا رضا

N A E E M M A L I K
http://naeemmalik.wordpress.com/
00-92-332-4386868