19 January, 2015 16:02


NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

19-JAN-2015

بجلی کے بحران کا اصل مسئلہ کیش کے فلو کا ہے اور اس کا زمہ دار پاور سیکٹر ہے۔ عبداللہ یوسف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

گردشی قرضہ ایک گھن چکر ہے اس مسئلے کو حل کرنا چاہئیے۔ عبداللہ یوسف

پاکستان کی ٹوٹل مارکیٹ میں پی ایس او کا حصہ اڑتالیس فیصد ہے۔ عبداللہ یوسف

گردشی قرضہ ایک دفعہ پھر پانچ سو اسی ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ عارف علوی

میں چوہدری نثار کے بیان کی تائید کروں گا کہ پٹرول کا بحران ہمارے لئیے ایک شرمناک مسئلہ ہے۔ شیخ وقاص اکرم

وزارت خزانہ، پاور اور پٹرولیم کے درمیان تال میل کا فقدان پٹول کے بحران کی وجہ بنا ہے۔ شیخ وقاص اکرم

مجھے شاہد خاقان عباسی پر ترس آتا ہے وہ ایک بھلا آدمی ہے۔ سید صمصام بخاری

موجودہ کابینہ میں جو وزیراعظم کے جتنا قریب ہے وہ اتنا طاقتور ہے۔ صمصام بخاری

پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی اور گیس کے مسائل تھے لیکن ایسی حالت نہیں تھی۔ صمصام بخاری

لاہور کراچی موٹر وے کا ایم او یو سیف الرحمان اور سائنو ہائیڈرو نے سائن کیا ہے۔ عارف علوی

وزیراعظم کو معلوم تھا کہ سائنو ہائیڈرو ایک بلیک لسٹ کمپنی ہے لیکن انہوں نے کوئی پرواہ نہیں کی۔ عارف علوی

جس طرح اس وقت حکومت چل رہی ہے اس میں ملک کا نقصان ہی نقصان ہے۔ عبداللہ یوسف

مسلم لیگ ن والے ہمارے خلاف ٹینٹوں میں میٹنگز کرتے رہے اور پیپلز پارٹی ان کی حکومت بچا رہی ہے۔ صمصام بخاری

حکومت میں دو چار بندے ہیں جو فائدے اٹھا رہے ہیں شاہد خاقان عباسی جیسے لوگ صرف بدنامی حاصل کر رہے ہیں۔ صمصام بخاری

سیف الرحمان نے اگر کوئی گڑ بڑ کی ہے تو وزیراعظم کو اس پر ایکشن لینا چاہئیے۔ شیخ وقاص اکرم

حکومت کو بد نیتی اور مس مینیجمنٹ کو کنٹرول کرنا ہو گا اور شفافیت لانی ہو گی۔ عبد اللہ یوسف

نا اہل لوگوں کو ترقیاں دی جایں گی تو پٹرول جیسے بحران پیدا ہوں گے۔ شیخ وقاص اکرم